Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

پیر، 13 اپریل، 2020

اٹک13 اپریل (ملک نوید ممتاز )صوبائی وزیرمال پنجاب ملک محمد انور نے کہا ہے کہ حکومت موجودہ حالات میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کر نے کے لیے ہر ممکن کو شش کر رہی ہے ۔انہوں نے ان خیالات کااظہار ڈی سی آفس اٹک میں اےک اہم اجلاس کی صدار ت کر تے ہوئے کیا

۔اجلاس میں ممبر قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق،ممبر صوبائی اسمبلی ملک جمشید الطا ف ،ڈی سی اٹک علی عنان قمر اسسٹنٹ کمشنر جنت حسین نیکو کارہ اور دیگر افسران نے شر کت کی۔اجلاس میں کرونا وائرس،گندم خر یداری مہم ،انصا ف امدادپر وگرام ،رمضان بازار اور دیگر موضوعات زیر بحث آئے۔اجلاس میں طے پایا کہ موجودہ حالات میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فرام کی جائےں اور حکومت کی طر ف سے جاری کیے گئے عوامی فلاح کے پروگراموں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جائے ۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے صوبائی وزیرمال پنجاب ملک محمد انور نے کہا کہ وزیراعظم پاکستا ن عمر ان خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار تمام حالات پر کے بارے میں مکمل معلومات رکھتے ہیں اور اس ضمن میں انتظامیہ سے لمحہ بہ لمحہ رپورٹ لے رہے اور ان کی روشنی میں عوامی فلاح و بہبودکے اقدامات کیے جارہے ہیں۔بعدازاں ملک محمد انور نے فیلڈہسپتال اور تحصیل کو نسل ہال اٹک میں جاری انصاف امدا د پر وگرام کا معائنہ بھی کیا اور وہاں پر کیے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

کوئی تبصرے نہیں: