Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

اتوار، 12 اپریل، 2020

اوباڑو ( رپورٹ اقبال انجم ملک) اوباڑو : کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے باعث شہر و گردونواح میں دہاڑی دار محنت کش شدید متاثر لاک ڈاؤن کے بیس روز گزرنے کے باوجود حکومت کی طرف سے متاثرین کو کوئی امداد نہیں دی جا سکی اوباڑو کی مختلف تنظیموں کی جانب سے سے. 3000.تین ہزار سے زائد مستحق دہاڑی دار لوگوں کو رات کی تاریخی میں راشن پہنچانے کا کام جاری ہے.

اوباڑو ( رپورٹ اقبال انجم ملک)
اوباڑو : کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے باعث شہر و گردونواح میں دہاڑی دار محنت کش شدید متاثر لاک ڈاؤن کے بیس روز گزرنے کے باوجود حکومت کی طرف سے متاثرین کو کوئی امداد نہیں دی جا سکی  اوباڑو کی مختلف  تنظیموں کی جانب سے سے. 3000.تین ہزار  سے زائد مستحق دہاڑی دار لوگوں کو رات کی تاریخی میں راشن پہنچانے کا کام جاری ہے.
تفصیلات کے مطابق. سندھ پنجاب کے سنگم پر واقع تحصیل اوباڑو میں کورونا وائرس کی وباء کے باعث کیا جانے والا  لاک ڈاؤن کو بیس دن ہو گئے جس سے اوباڑو شہر و گردونواح میں دہاڑی دار محنت کش شدید متاثر ہوئے ہیں متاثرین کے حکومت سندھ کی جانب سے امداد کے اعلان صرف اعلان ہی رہے چند ہی مستحق لوگوں کو راشن کا بیگ ملا اس بیگ سے بھی راشن نکالا گیا ہے اور کوئی مالی امداد نہیں کی گئی  اوباڑو کی مختلف تنظیموں جن میں پاکستان ملک فاونڈیشن ، شہری ایکشن کمیٹی اوباڑو، ملک اتحاد فاونڈیشن  ، انسان دوست فاؤنڈیشن، جماعت علماء  اسلام اوباڑو، جماعت اسلامی اوباڑو نے اور کئی مخیئر حضرات کی جانب سے نادار افراد غریب اور مستحق دہاڑی دار لوگوں کو 3000 ہزار سے زائد راشن کے بیگ رات کی تاریخی میں ان کے گھروں میں پہنچائے گئے تنظیموں کے رہنماؤں سیٹھ محمد اقبال ملک محمد سلیم ملک مولانا یاسر محمود کھوسہ  محمد مراد چانگ، خان محمد ملک اور میر ارشاد علی رند نے بتایا کہ ہم غریب اور دہاڑی دار محنت کش افراد کو راشن پہنچا رہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ سب مستحق افراد کے گھروں میں راشن پہنچایا جائے ہم ہر گاؤں میں راشن پہنچانے گے انہوں نے کہا کہ ہم لوگ مستحق لوگوں کو رات کی تاریخی میں راشن پہنچا رہے ہیں تاکہ کسی کو پتا نہ چل سکے وقاقی حکومت کی جانب سے احساس پروگرام کی رقم تو آئی ہے مگر وہ بھی انکم سپورٹ پروگرام کی پہلے سے لینے والی خواتین کو ہی مل رہی ہے  کورونا وائرس لاک ڈاؤن سے متاثر کئی سفید پوش افراد کا تو ابھی تک نام ہی شامل نہیں کیا گیا ہے اس مشکل کی گھڑی میں ہم اپنے شہریوں کو انشاءاللہ تنہا نہیں چھوڑیں گے اور حکومت سے اپیل ہے کہ خدارا عوام کے لیے آئے حکومتی راشن کی منصفانہ تقسیم کرائی جائے تاکہ اس مشکل کی گھڑی میں کوئی مستحق راشن سے محروم نہ رہے.

کوئی تبصرے نہیں: