Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

جمعرات، 9 اپریل، 2020

گھوٹکی (رپورٹ اقبال انجم ) اوباڑو سندھ حکومت کے حکم ہوا میں اڑ گئے سندھ کي گندم پنجاب اور افغانستان اسمگلنگ کرنے کی خبریں میڈیا میں شائع ہونے کے بعد گھوٹکی پولیس اور محکمہ خوراک گھوٹکی کے اہلکاروں نے گاڑیوں کا رخ قومی شاہراہ کے بجائے موٹروے ایم 5 کی سروس روڈ سے شروع کر دیا ہے. تفصیلات کے مطابق اوباڑو سندھ کی گندم پنجاب اور افغانستان اسمگلنگ کرانے کی واویلا پر پولیس اور محکمہ خوراک کے اہلکاروں نے گندم سے بھری گاڑیوں کا رخ چینج کردیا پہلے گندم سے لدی گاڑیاں قومی شاہراہ اور خفیہ لنک روڈوں کے ذریعے کرائی جا رہی تھی میڈیا میں خبریں نشر ہونے کے بعد اب موٹر وے ایم 5 کی سروس روڈ پر گاڑیاں بھاری رشوت کے عیوض پولیس پروٹوکول کے ذریعے پنجاب کی حدود میں داخل کرائی جا رہی ہیں پولیس اور محکمہ خوراک کے اہلکار فی ٹریلر سے 30000 ہزار ٹرک سے 20000 ہزار اور ٹریکٹر ٹرالیوں سے 15000 ہزار رشوت لی جا رہی ہے جبکہ موٹروے ایم 5 گھوٹکی ڈسٹرکٹ سے گزر رہی ہے جس کی سروس روڈ اب گندم اسمگلنگ کے لیے استعمال کی جا رہی ہے گندم کی لدی گاڑیاں گھوٹکی، میر پور رونتی اوباڑو کھنھبڑا تھانوں کی حدود سے ہوتی ہوئی پنجاب تھانہ ماچھکہ تھانہ بھونگ میں داخل ہو جاتی ہیں اس سارے کاروبار میں ڈی سی گھوٹکی، ایس ایس پی گھوٹکی، ڈی ایس پی اوباڑو، ڈی ایف سی فوڈ گھوٹکی و دیگر اہلکار ملوث ہیں سیاسی سماجی تنظیموں کے افراد نے وزیراعلیٰ سندھ آئی جی سندھ، منسٹر محکمہ خوراک سندھ اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ حکومت سندھ کی طرف سے گندم کی آمدورفت پر پابندی عائد کر رکھی ہے پھر بھی رشوت کے عیوض غیر قانونی طور پر گندم کی اسمگلنگ کی جا رہی ہے اگر گندم کی اسمگلنگ کی روک تھام نا کی گئی تو سندھ میں آٹے کا بحران برپا ہو سکتا ہے اور ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے تاکہ یہ گھناؤنا کاروبار بند ہو سکے


کوئی تبصرے نہیں: