Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

جمعرات، 23 اپریل، 2020

رانگ نمبر۔// ناخواندہ افراد کیلئے تعلیم//ملک نذر حسین عاصم

رانگ نمبر۔۔۔۔
ناخواندہ افراد کیلئے تعلیم۔
ملک نذر حسین عاصم
0333 5253836
جب رسالت مآب پر سب سے پہلی وحی نازل ہوئ تو اللہ پاک  نے ارشاد فرمایا: " پڑھ اپنے رب کا نام لیکر جس نے پیدا کیا انسان کو منجمد خون سے"
اس میں پہلے لفظ میں ہی پڑھنے کا حکم دیا گیا اور پڑھنے لکھنے کی تاکید کی گئ ہے۔ علم کی اہمیت اس سے بھی ظاہر ہوتی ہے  کہ  " علم حاصل کرو خواہ تمہیں چین جانا پڑے"
قرآن کریم نے حضرت آدم علیہ السلام کے خلافت ارضی کے استحقاق کا سبب یہی بتایا کہ وہ علم میں فرشتوں پر فوقیت رکھتے تھے پھر یہ بھی کہا گیا کہ "علم حاصل کرو پنگھوڑے سے لحد تک" یہی وجہ ہے کہ مسلمانوں نے ہمیشہ تعلیم کو اہمیت دی ہے حکومت پاکستان بھی اپنی تاسیس کے وقت سے ہی تعلیمی شرح کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے لیکن اسکے باوجود ہمارے ہاں شرح خواندگی انتہائ پست ہے جس کا ضروری نقطہ یہ ہے کہ ہم  ناخواندہ افراد کو علم حاصل کرنے کی طرف مائل نہیں کرتے۔مائل ہو بھی جائیں تو معاشی مسائل انکے پاؤں کی زنجیر بن جاتے ہیں اگر تھوڑا سا ماضی کیطرف جھانکیں تو پتہ چلتا ہے کہ اسلام کی تعلیمات کا اثر تھا کہ عالم اسلام میں خواندگی کا تناسب بہت زیادہ تھا اندلس کے بارے میں ایک غیر مسلم مؤرخ "ڈوزی" لکھتا ہے کہ سپین کا تقریبا" ہر شخص پڑھ لکھ سکتا ہے یہ اسوقت کی بات ہے جب مسیحی یورپ صرف علم مبادیات ہی جانتا تھا اور یہ مبادیات بھی بڑی حد تک گنتی کے اراکین کلیسا جانتے تھے۔
مقام افسوس ہے کہ قیصرو کسری کے استبداد کو چھونے والے آج تعلیمی خواندگی میں پستی اور گراوٹ کی جانب جا رہے ہیں ہمارے بچے تو پڑھ رہے ہیں لیکن ہم نے کبھی غور کیا ہے ہمارے اڑوس پڑوس میں دائیں بائیں آگے پیچھے کچھ ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو حروف تہجی سے بھی نابلد ہیں قدم قدم پر  دوسروں کے محتاج ہوتے ہیں کیا ایسے لوگوں کے بارے میں بھی ہم نے کبھی سوچا ہے۔؟
نبئ کریم نے اپنی تعلیمات میں حصول علم پر اسقدر اہمیت دی کہ آپ نے مدینہ میں مسجد نبوی کے ساتھ سب سے پہلی اسلامی درسگاہ " صفہ " کی بنیاد رکھی جہاں مردوخواتین کیلئے علم کا حاصل کرنا لازمی قرار دیا اور فرمایا:
"علم کا حصول ہر مردوزن کیلئے ضروری ہے"
کسی بھی نظام کی اصلاح کا آغاز ہمیشہ تعلیمی نظام سے کیا جاتا ہے اسلئے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے نظام تعلیم کی ہمہ گیر اصلاح کیلئے انقلابی اقدامات کریں نصاب تعلیم میں یکسانیت پیدا کرکے متوازن نصاب مرتب کیا جائے اور ناخواندہ افراد کے بارے میں حکمت عملی تیار کی جائے۔

کوئی تبصرے نہیں: