Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

اتوار، 19 اپریل، 2020

من محرم کے رب محرم /تحریر _نمرہ ملک

نمرہ ملک
من محرم کہ رب محرم

" مجھے تم نے استعمال کیا،اپنے مقاصد ہی تکمیل کی اور بہت برے طریقے سے ڈی گریڈ کیا ۔۔۔چلو اچھا کیا۔
لیکن مجھے اک بات بتاؤ کہ چار لوگوں میں عزت و عظمت تو تم نے پیسے اور ڈنڈے کے زور پہ بنا لی۔۔۔۔اگرچہ اسے عزت نہیں کہتا ،میں اسے تمہارے شر سے بچنے کی مجبوری کہتا ہوں۔۔۔
مجھے صرف اتنا بتاؤ تم نے جھپٹتے باز سے چڑیا کو لڑتے دیکھا ہے؟؟؟؟؟
تم نے کبھی ابابیلوں کے ہاتھوں ہاتھیوں اور فیل بانوں کو مرتے دیکھنے کی کہانی کے بارے پڑھا ہے؟؟؟؟
تم نے کہیں مچھروں کے ہاتھوں نمرود کا قصہ سنا ہے؟؟؟؟؟
تمہارا کبھی مصر کے عجائب گھروں میں جانا ہوا ہے ؟ اگر ہوا ہے تو تم نے فرعون کی ممی کو بھی دیکھا ہو گا ۔۔۔نہیں؟؟؟؟
ہاں ۔۔۔تم نے دیکھا اور سنا ہوگا۔۔۔پیدائشی کلمہ گو تو ہو تم۔۔۔۔کیا ہوا جو آج تمہارے شیلف پہ کتاب اللہ کے غلاف پہ مٹی پڑی ہوئ ہے۔۔۔۔بالکل ویسے جیسے تمہارے ضمیر پہ مٹی ہے اور دل پہ مہر ہے!
سنو!!!!! غور سے سنو!!!
اور میری یہ باتیں کہیں لکھ لو تا کہ سند بھی رہے۔
ہر فرعون خدائ کا دعوی کرتا آیا ہے،اور ہر فرعون حقیر ترین مخلوق کے ہاتھوں رسوا اور نشانہ عبرت بنتا آیا ہے۔
مجھے آج اک حقیر زرہ سمجھ کے تم نے جو کچھ کیا اور کر رہے۔۔۔۔۔تمہیں پتہ چلے گا جب اس زرے کو آسمان بنتے دیکھو گے۔
ہر فاتح فتح کے نشے میں پشت کو بھول جاتا ہے
لیکن پتہ تب چلتا ہے جب پہاڑیوں میں چھپے دشمن کی طرف سے زہریلا تیر اس کی پیٹھ پہ لگتا ہے اور اس کی فتح کے جشن کو ماتم میں بدل دیتا ہے۔
میرا انتظار ضرور کرنا!!!
میں پشت سے نہیں تمہارے اپنے ہاتھوں سے تمہارا گلہ کاٹوں گا
میرا تم سے وعدہ ہے ........"
ڈائری کے اوراق ابھی باقی تھی،ابھی قصہ درد سننا تھا اور جاننا تھا مگر وقت کے فرعون سے ملنے کا وقت آ پہنچا تھا۔۔۔۔موسی ،موسی کہنے والوں کے لیے سامری کی آزمائش دیکھنا ضروری تھی۔۔۔۔ابھی بت ٹوٹنے تھے،ابھی طور کی جھلک دیکھنا تھی!!!!

کوئی تبصرے نہیں: