Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

ہفتہ، 11 اپریل، 2020

اوباڑو(رپورٹ اقبال انجم ملک) اباوڑوکے قریب رونتی شہر میں گندم کے بیوپاریوں کا رونتی پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ پولیس پر بھتے کا الزام جبکہ رونتی پولیس نے تیرہ بیوپاریوں کے خلاف گندم اسمگلنگ کا مقدمہ درج کرلیا.




اوباڑو(رپورٹ اقبال انجم ملک)  اباوڑوکے قریب رونتی شہر میں
 گندم کے بیوپاریوں کا رونتی پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ پولیس پر بھتے کا الزام جبکہ رونتی پولیس نے تیرہ بیوپاریوں کے خلاف گندم اسمگلنگ کا مقدمہ درج کرلیا.
تفصیلات کے مطابق اوباڑو کے قریب رونتی شہر کے بیوپاریوں نے رونتی پولیس کے خلاف احتجاج کیا اور مظاہرین نے رونتی تھانے کے گیٹ پر چار گھنٹے دہرنا دے کر بیٹھ گئے اور رونتی پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور پولیس پر بھتے کا الزام جبکہ رونتی پولیس نے تیرہ بیوپاریوں پر گندم اسمگلنگ کا مقدمہ سرکار کی فریاد پر درج کر لیا
 احتجاج کے موقع پر رونتی شہر کے وائس چیئرمین اسلم ملک، بیوپاری ناصر ملک، نادر ملک، اشرف ملک اور دیگر کا کہنا تھا کہ رونتی  پولیس گندم کی فی ٹریکٹر ٹرالی پر ہم سے 20،000 سے زیادہ رشوت طلب کر رہی ہے ، رشوت نہ دینے کی صورت میں ہمارے 16 ٹریکٹر ٹرالی تحویل میں لے ہمارے خلاف جھوٹہ مقدمہ درج کیا گیا ہے جو ہمارے ساتھ بڑی ناانصافی ہے ہم ساتھ میں کچے کے علاقے کے کاشتکاروں سے رقم دے کر گندم خریدتے ہیں اوپر سے پولیس رشوت لینے کے چکر میں ہمارے خلاف کوئی نا کوئی من گھڑٹ کہانی بنا کر ہر سال اس موسم میں کارروائی کرتی ہے اور پھر بھتہ مقرر کر کے ہم سے رشوت لیتی ہے رشوت نا دینے والوں کے خلاف اسے طرح کاروائی کرتی ہے جیسے آج ہمارے خلاف بے بنیاد جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے
 ہم وزیراعظم پاکستان حکومت سندھ اور اعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ ہم کاروباری دوکاندار ہیں ایک تو لاک ڈاؤن نے  پریشان کیا ہوا ہے دوسرا پولیس نے پولیس کا ایسا ناروا سلوک غلط اقدام ہے ہمارے ساتھ ظلم ہے نا انصافی ہے ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے اور ہمارے خلاف داخل کیا گیا جھوٹا مقدمہ خارج کیا جائے اور بھتہ خوری میں ملوث اہلکار ڈی ایس پی وسطی جیون شاھ لال بخش ڈہر اور ایس ایچ او رونتی جمن کوسو کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے.
دوسری طرف ایس ایچ او تھانہ رونتی جمعن کھوسو کا کہنا ہے کہ گندم کی نکل و حرکت پر حکومت نے پابندی عائد کر رکھی ہے یہ گندم پنجاب اسمگلنگ کی جا رہی تھی انھیں تحویل میں لیا گیا ہے اور ان کے خلاف سرکار کی فریاد پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

کوئی تبصرے نہیں: