Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

پیر، 27 اپریل، 2020

ادبا کا تعارفی سلسلہ//



ادباء کا تعارفی سلسلہ

تعارف:
سلمان یوسف سمیجا
آج ہم ملارہے ہیں ایسے ادیب سے جنہوں نے بہت کم عمر میں  بچوں کے ادب کے لیے اپنا تن من قربان کرنے کی ہمت رکھتے ہوئے  دن دگنی رات چگنی محنت کی اور ماشاءاللہ آج اعلیٰ مقام پر ہیں ـ آئیے ہم جانتے ہیں ان کے بارے میں ان ہی کے منہ زبانی-

آپ اپنے قلمی نام اور جاۓ پیداٸش کے بارے میں کہتے ہیں۔۔
میرے دادا ابو نے یہ نام رکھا تھا اور پھر ” سلمان،، کہلانے لگاـ اب یہ ہی نام میری پہچان ہےـ قلمی نام کا ارادہ بھی نہیں ہے ـ مجھے اپنے اصل نام سے شناخت بنانا اچھا لگتا ہےـ میں اپنے آبائی گاؤں” باڑہ بنگلہ،، میں پیدا ہوا تھاـ اور اب” علی پور،، شہر میں مقیم ہوں، میری تاریخ پیدائش 5 اپریل 2005 ہے-

آپ اپنے  والدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوۓ کہتے ہیں۔۔۔
میرے والد محترم کا نام ” محمد یوسف سمیجہ،، ہے میں اپنے والدین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے ہر مشکل میں میرا ساتھ دیا ہے زندگی میں کوئی بھی مشکلات آئی مگر ان کے حوصلے بلند رہے ہیں، اور انہوں نے میرے حوصلے بھی بلند کیے رکھے میری حوصلہ افزائی کی کہ لکھتے رہو اور آگے بڑھتے رہو میرے والدین کی خاص خوبی یہ ہے کہ وہ مشکلات میں ہمت نہیں ہارتے، محنتی ہیں، ہمیں کسی چیز کی کمی محسوس نہیں ہونے دیتے، ہم سب کا حوصلہ اور ہمت بڑھاتے ہیں، ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں - اللہ انہیں لمبی عمریں عطا فرمائے آمین -

اپنے اساتذہ کے بارے میں آپ کا کہنا ہے۔۔۔
میرے پہلے استاد تو میرے والدین ہیں جنہوں نے مجھے جینے کا ڈھنگ سکھایا ـ اس کے بعد میرے ماموں ” غلام یاسین سمیجہ،، ہیں جو سرکاری اسکول میں استاد ہیں - میں کچی سے اول تک انہیں کے پاس پڑھا ہوں، ان کی دی ہوئی مار مجھے کبھی نہیں بھولے گی ـ میرے بہترین استاد ” طارق شیدی صاحب،، ہیں جنہوں نے مجھے جماعت دہم میں اردو پڑھائی انتہائی بہترین استاد ہیں، پڑھانے کا انداز زبردست ہے ـ لہجہ بہت خوب صورت ہے مزے مزے کی باتیں بتاتے ہیں ـ میں ہی نہیں باقی بچے اور لوگ بھی انہیں پسند کرتے ہیں- انہوں نے ہمیں نصیحت کی تھی کہ محنت کرو، ترقی کرو!

آپ کا تعلیم اور مشاغل کے بارے میں کہنا ہے۔۔۔

میں جماعت دہم کے امتحانات دے کر فارغ ہوا ہوں، اب چھٹیوں کے بعد گیارہویں میں جاؤں گا ان شاءاللہ تعالیٰ- اس کے ساتھ میرے مشاغل بھی بہت ہیں؛ کہانیاں لکھنا، مضامین لکھنا، مصوری کرنا، تبصرے کرنا، ٹی وی دیکھنا، کتابیں اور رسالے پڑھنا، خصوصاً بچوں کےـ مشاغل ہونے کی وجہ یہ بھی ہے کہ ہر بندہ کسی نا کسی کام میں مصروف رہنا چاہتا ہے اور اپنا وقت اچھے کاموں میں صرف کرنے لگتا ہے ـ تو میں نے بھی مشاغل اپنائے اس میں لکھنا پڑھنا میرا جنون، میرا آکسیجن ہے، خوراک ہےـ

اعلیٰ کارکردگی پر ملنے والے ایورڈز اور اعزازی خطوط کے بارے میں آپ کا کہنا ہے۔۔۔
جی ہاں! فی الحال تین ایوارڈ ملے ہیں:
١ بچوں کا پرستان ایوارڈ ـ
٢ بچوں کا گلستان ادب ایوارڈ ـ
٣ بچوں کا خصوصی ایوارڈ ـ
اسناد بھی تین ملی ہیں؛
١ سند فضیلت ـ
٢ سند اعزاز ـ
٣ سند توصیف ـ
اور شاباش بہت سے لوگوں نے دی ہے جیسے: ماں باپ، اور عزیز او قارب، حکیم محمد سعید، شہداء سعدیہ ارشد صاحب نے بھی شاباشی دی اور کئی خطوط مجھے لکھتے ہیں جیسا کہ یہ ایک خط ہے؛
1) عزیزِ من! ” سلمان یوسف سمیجہ،،  مجھے یقین ہے کہ تازہ شمارہ آپ کو ہمدرد نو نہال کا مل چکا ہوگا ـ اس میں آپ نے اپنی تحریر بھی پڑھ لی ہوگی اور آپ کا دل خوش ہوا ہوگا! مجھے بھی خوشی ہے اس لیے اس خوشی میں آپ کو اچھی سی کتاب کا تحفہ بھجوارہی ہوں ـ مجھے یقین ہے آپ کا شوق آپ کو محنت پر آمادہ کرتا رہے گا ادبی کاموں کے لیے شوق اور محنت کے ساتھ صبر بھی درکار ہوتا ہے ـ اس لیے میرا مشہورہ ہے کہ چاہے آپ نظم لکھو، یا نثر لکھو، یا مضمون لکھو کہانی مگر  پوری محنت اور توجہ سے لکھو، پھر ایک بار سے زیادہ نظر ثانی کرو، اور خوب سے خوب سفر جاری رکھو ـ ایک مشہورہ ہے اگر تم ہمدرد  نو نہال یا باقی کوئی اور رسالے کو اپنی کوئی تحریر بھیجو اور وہ شایع نہ ہو تب بھی دل پر ہر گز نہ لو لکھنے کا سفر جاری رکھوـ میں ادب کی دنیا میں آپ کے لیے کامیابی کی دعا کرتی ہوں-
"مخلص سعدیہ راشد"
یہ وہ خطوط ہیں میری ہمت بندھاتے ہیں اور مجھے مزید محنت پر ابھارتے ہیں ـ اس کے علاوہ
بچوں کے معروف ادیب "شاعر امان اللہ شیر"
پروفیسرمحمد اسلم بیگ صاحب،معروف شاعر جمیل الرحمن عباس صاحب نے بھی مجھے خطوط لکھے۔۔۔
اس کے علاوہ اور لوگوں نے بھی میری حوصلہ افزائی فرمائی اور مجھے شاباشی دی ـ میں ان کا بہت مشکور ہوں...
میری 150 سے زیادہ کہانیاں چھپ چکی ہیں اور 50 کے قریب مضامین شاٸع ہوچکے ہیں۔۔۔
آپ کا اپنے پسندیدہ موضوعات کے بارے میں کہنا ہے۔۔۔
جاسوسی، سائنس فنکشن، مافوق الفطرت،طنز، و مزاح! طنز مزاح بہت ہی پسندیدہ موضوع ہے کیوں کہ مزاح زندگی کا رنگ ہے، مزاح ہی سے زندگی کا رنگ ہے، مزاحیہ جملے پسند کرتا ہوں ـ اپنی سنجیدہ کہانیوں میں بھی مزاح ڈالنے کی سعی کرتا ہوں مجھے طنز، مزاح لکھنا اور پڑھنا بے حد پسند ہے ـ

دوستوں کی دنیا کے بارے میں آپ کہتے ہیں۔۔۔
میرے بہت سارے دوست ہیں جیسے؛ حسین نیاز، اظہر بھٹہ، مصطفیٰ ریاض، فیضان حیدر، اس کے علاوہ بھی اور بھی بہت سارے ہیں بچپن کے بہتریں دوست کتابیں ہیں ـ جو جینے کا طریقہ سکھاتی ہیں وفا بھی کرتی ہیں انسانوں کی طرح بے وفائی نہیں کرتی!

آپ کی ازدواجی زندگی کا آغاز نہیں ہوا۔

موجودہ مصروفیات کے بارے میں آپ کا کہنا ہے۔۔۔
میں فی الحال تعلیم کے زیور سے آراستہ ہورہا ہوں ـ مستقل کے منصوبے بھی بنا رکھے ہیں؛ بڑا ہو کر  صحافی بنوں گا، بچوں کے لیے ایک رسالہ نکالوں گا، ٹیلی-ویژن کے لیے کچھ لکھوں گا ـ بچوں کے ادب کے لیے اپنا تن من دھن وقف کردوں گا، مرتے دم تک بچوں کے ادب کی خدمت کروں گا ان شاءاللہ تعالیٰ

آپ کی پسندیدہ کتابیں۔۔

قرآن مجید، حضرت یوسفؑ (ازحکیم محمد سعید)
ننھا سوراخ راہاں (از مسعود احمد برکاتی)
پیاری سی پہاڑی لڑکی، (از مسعود احمد برکاتی)
راجو کی کہانی (از اعتبار ساجد)
نورِعالم، (از علی عمران ممتاز)
کیا حکم ہے میرے آقا، (از شوکت منظفر)
آزادی کی کہانیاں، (نذیر انبالوی)
چالاک خر گوش کے کارنامے (از معراج)
آخری سیڑھی (از راکعہ رضا)

آپ کے پسندیدہ
پسندیدہ لکھاری؛
نذیر انبالوی،علی اکمل تصور صاحب، احمد عدنان طارق صاحب، ڈاکٹر عمران اشتیاق صاحب،بینا صدیقی،نائلہ صدیقی،عائشہ تنویر، سیما صدیقی، راحت عائشہ، عائشہ غضنفر اللہ صاحبہ، ـ

آپ کااپنے پڑھنے والوں کو پیغام۔۔۔۔
جی میں اپنے پڑھنے والوں کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ” بہت محنت کریں، کسی کی طنز و حوصلہ شکنی پر کان نہ دھریں، صرف اپنا کام کریں، کیوں کہ میں بھی ایسا ہی کرتا ہوں اور پھر لوگ مجھے محنتی اور اپنے کام سے کام رکھنے والا لڑکا کہتے ہیں، آپ بھی اس پر عمل کریں شکریہ ـ
حوصلہ کے بارے میں سلمان صاحب کی رائے۔۔۔
حوصلہ کے بارے میں نیک اور مثبت خیالات ہیں، یہ بہت اچھا کام کررہا ہے ـ ادیبوں کی حوصلہ افزائی کررہا ہے، انہیں جلا بخش رہا ہے اس گروپ کے تمام لوگوں کے لیے نیک تمنائیں اور پھر ڈھیر  ساری دعائیں، مجھے اس کے اعراض و مقاصد سے مکمل اتفاق ہے ـ میں اس میں شامل ہونے کے لیے تیار ہوں آپ کے مقاصد کے حصول میں اللہ بہت تیزی لائے اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو آمین ـ

کوئی تبصرے نہیں: