Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

پیر، 27 اپریل، 2020

اباوڑو(رپورٹ اقبال انجم ملک) اباوڑو میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے لئے اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو اور ایس ایچ او اوباڑو کا شہر کا دورا کھلی دوکانیں وارننگ دے کر بند کرا دی

اباوڑو(رپورٹ اقبال انجم ملک)  اباوڑو میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے لئے اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو اور ایس ایچ او اوباڑو کا شہر کا دورا کھلی دوکانیں وارننگ دے کر بند کرا دی
تفصیلات کے مطابق اوباڑو کوروناوائرس کے باعث لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے لئے اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو ریاض احمد شیخ، ایس ایچ او اوباڑو منصور احمد ہطار کا اوباڑو شہر کا دورہ لاک ڈاون پر عملدرآمد کراتے ہوئے شہر میں کھلی دوکانیں وارننگ دے کر بند کرادی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو ریاض احمد اور ایس ایچ او اوباڑو منصور علی ہطار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہری حکومت کی جانب سے دی جانے والی ہدایت پر عملدرآمد کریں اس میں انھوں کی اور ملک کی بھلائی ہے اس مہلک وائرس کا ابھی تک علاج نہیں مل سکا پوری دنیا کے ڈاکٹرز سائنسدان دن رات اس موذی مرض کورونا وائرس کے علاج ڈھونڈنے میں لگے ہوئے ہیں لہٰذا ضروری کام کے علاوہ گھروں سے باہر نہ نکلیں سینیٹائزر اور فیس ماسک کا استعمال کریں ہاتھوں کو بار بار صابن سے دھوئیں سوشل ڈسٹینسن لازمی رکھیں آئندہ دو ہفتے اہم ہیں لاک ڈاؤن کے حکومتی احکامات پر عمل کیا جائے بصورت دیگر سختی سے عملدرآمد کرائے جائے گا
دوسری جانب سیاسی سماجی تنظیموں کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث دہاڑی دار طبقہ شدید مشکلات سے دوچار ہے حکومتی امداد بھی ان تک نہیں پہنچ سکی بیروزگاری کے باعث جانی نقصانات کے خطرات بڑھ گئے ہیں

کوئی تبصرے نہیں: