Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

اتوار، 26 اپریل، 2020

رانگ نمبر۔۔۔ روزہ نظم و ضبط کی علامت۔ ملک نذر حسین عاصم

رانگ نمبر۔۔۔
روزہ نظم و ضبط کی علامت۔
ملک نذر حسین عاصم
0333 5253836
روزہ کھانے پینے اور نفسیاتی خواہشات روکے رکھنے کا نام ہے یہ آنکھوں کانوں اور اعضائے انسانی کو غلط کاریوں سے روکے رکھنے کا نام بھی ہے جب انسان اعضائے جسمانی اور حواس خمسہ کی پاکیزگی اختیار کر لیتا ہے تو ایسے ہی لوگوں کو قرآن متقی اور پرہیزگار ہونے کی سند عطا کرتا ہے۔ روزے حضرت آدم سے لیکر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم تک تقریبا" ہر امت میں کسی نہ کسی صورت میں پائے جاتے ہیں یہ الگ بات ہے کہ مختلف اقوام میں روزوں کی تعداد وقت کا تعین سحر اور افطار کا وقت مختلف رہا ہے
ارشاد باری تعالی ہے " اے ایمان والو! تم پر روزے فرض کئے گئے ہیں جیسا کہ تم سے پہلے قوموں پر  فرض کئے گئے تھے "
روزہ نام ہے ایک مقررہ مدت تک اپنی جائز خواہشات سے دستبرداری کا، روزہ تعمیل ارشاد خداوندی کے ساتھ تزکیہ نفس اور تربیت جسمانی دونوں کا ایک بہترین دستورالعمل ہے ۔
جدید و قدیم میڈیکل سائنس اس بات پر متفق ہے کہ روزے کے اثرات انسانی جسم پر مثبت اور مفید ہوتے ہیں روزہ شرعی اعتبار سے تزکیہ نفس اور تعمیل حکم خداوندی کے علاوہ جسمانی بیماریوں کو دور کرنے کا بہترین نسخہ ہے مختلف موسموں میں رمضان کے آنے سے  مسلمان ہر موسم میں صبراوع برداشت  کے عادی ہو جاتے ہیں
اجتماعی اعتبار روزہ مسلم معاشرے کو ڈسپلن کا پابند بناتا ہے یہ ایک مقررہ ماہ، مقررہ وقت بالغ مردوزن اور غریب امیر پر فرض ہیں اس کا اطلاق پورے عالم اسلام پر ہے شریعت نے ایک ایسا دائمی اور غیر متغیر نظام الاوقات سحر و افطار مقرر کیا ہے جسکی پابندی سب کیلئے ایک جیسی ہے امت مسلمہ کی اس یکجہتی، وحدت اور ڈسپلن کو دیکھکر غیر مذہب  پر اعتراف پر مجبور ہوگئے ۔

کوئی تبصرے نہیں: