Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

جمعرات، 23 اپریل، 2020

گھوٹکی(رپورٹ اقبال انجم) ڈہرکی القطب ٹائون میں 3000ہزارسے زاٸد سینکڑوں دیہاڑی داڑمستحقین کومنتخب نماٸندوں کی طرف سے اور اسسٹنٹ کمشنر ڈہرکی رضوان نذیر اورتحصیلداراشرف پتافی کی جانب سے بھی اس لاک ڈاٶن کے دوران راشن نہ ملنے اور گھروں میں فاقہ کشی کی وجہ سے کے علاقہ مکینوں نے انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاجی مظاہرہ کیا علاقہ مکینوں نے ڈپٹی

گھوٹکی(رپورٹ اقبال انجم) ڈہرکی القطب ٹائون میں 3000ہزارسے زاٸد سینکڑوں دیہاڑی داڑمستحقین کومنتخب نماٸندوں کی طرف سے اور اسسٹنٹ کمشنر ڈہرکی رضوان  نذیر اورتحصیلداراشرف پتافی کی جانب  سے بھی اس لاک ڈاٶن کے دوران راشن  نہ ملنے اور گھروں میں فاقہ کشی کی وجہ سے کے علاقہ  مکینوں نے انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاجی مظاہرہ کیا  علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر سمیت  ضلعی اور مقامی انتظامیہ کی ملی بھگت پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے آنے والا سرکاری اور ڈہرکی کی نجی کمپنیوں سے ملنے والے راشن کو ہڑپ اور من پسند لوگوں میں تقسیم  کرنے کے الزامات لگاتے ہوئے  القطب ٹائون کے مولوی محمد شریف شیخ ۔ سمیت دیگردرجنوں علاقہ مکینوں نے میڈیاکوبتایا ہے کہ  ڈپٹی  کمشنر گھوٹکی خالد سلیم   ڈہرکی کے اسسٹنٹ کمشنر رضوان نزیر۔اورڈہرکی کے تحصیلدار اشرف علی پتافی نے ابھی تک راشن نہیں پہنچا جس سے لاک ڈاٶن کو ایک  ماہ سے بھی زاٸد دن گزرچکے ہیں  لیکن مزکورہ افسران نے مستحقین کے نام پر یہاں کی ملٹی نیشنل کمپنیوں کاروباری حضرات اوردیگر درجنوں چھوٹے بڑے صنعتی اداروں سے ہزاروں راشن  کے بیگ وصول کرکے ہم  مستحقین کو  آج تک  ایک تھیلا بھی راشن  کا نہیں دیا ہے  انہوں کہا کہ  اگر شہر کے کسی دوسرے علاقے میں تقسیم کیا بھی ہے تو وہ بھی براۓ نام اور چند سو بیگ تقسیم  کیۓ ہیں جبکہ ہزاروں جمع کرنےوالے بیگز خود ہڑپ کر گٸے ہیں  یا اپنے من پسند لوگوں کو تقسیم کیٸے ہیں انہوں  کہا کہ حلقہ کے منتخب نماٸندے اورڈہرکی کے اسسٹنٹ کمشنر و  تحصيلدار نہ جانے کس جرم کا بدلہ  لے رہے ہیں کہ ہمارے بچے بھوک سےتڑپ رہے ہیں مظاہرین  کا مذید کہنا تھا ہم تحصیلدار اشرف پتافی کے آفس میں راشن نہ ملنے کی شکایات لیکر جاتے ہیں تو وہ  ہم مستحقین کو اپنے  پولیس  گارڈز کے ہاتھوں لاٹھیاں مرواکر بے عزت کرکے آفس سے باہر نکال دیتا ہے  مظاہرین  نے حکام بالا سے ایسےبدعنوان عوام دشمن  تحصیلدارکے خلاف سخت قانونی کارواٸی  کرکے راشن تقسیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

کوئی تبصرے نہیں: