ضرورت نمائندگان:۔
منگل، 31 مارچ، 2020
ڈر ۔۔۔۔۔
پیر، 30 مارچ، 2020
بھکر( ظفر اعوان ) کورونا وائرس کے ممکنہ خطرات سے بچاؤ اور عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ گھروں میں محدود کرنے کیلئے میڈیسن اور ضروری اشیاء کیلئے ٹیلی سروسز کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت ضلع کے ہسپتالوں میں عوام الناس کے مجمع کو روکنے کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور تحصیلوں میں ٹی ایچ کیوز ہسپتال کی سطح پر صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک طبی ماہرین کی جانب سے مریضوں کو ٹیلی میڈیسن سروسز مہیا کی جائیں گی جبکہ انجمن تاجران کے تعاون سے ضلع میں مختلف کریانہ سٹورزکا تعین کیا گیا ہے جہاں پرعوام الناس بذریعہ ٹیلی فون گھر بیٹھے ضروری سامان کی خرید اری کرسکیں گے اور متعلقہ دکاندار کی جانب سے ہوم ڈلیوری سروس فراہم کی جائیگی۔یہ بات ڈپٹی کمشنر آصف علی فرخ نے اپنے دفتر میں ٹیلی سروسز کا باقاعدہ آغاز کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ایم این اے ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ،اے ڈی سی جی عباس رضا ناصر،اے سی بھکر طلحہ سعید،صدر انجمن تاجران رانا محمد اشرف سمیت دیگر تاجران اور میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر آصف علی فرخ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ٹیلی سروسز کا بنیادی مقصد عوام الناس کو بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے خطرات سے محفوظ رکھنا ہے تاکہ شہری گھر بیٹھے ان سروسز سے استفادہ کریں اور گھروں سے باہر کم سے کم نکلیں انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ براہ کرم اپنے گھروں میں رہیں،خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں۔ضلع میں ٹیلی میڈیسن سروسز کے حوالہ سے تفصیلات میں بتایا گیا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹر عابد حسین۔03356483480،ڈاکٹر فرخ جمیل 03338383223،ڈاکٹر عرفان عظیم 03008891777،ڈاکٹر رمیض حسن 03326683264 اور ڈاکٹر دوست محمد 03459143820 پر مشتمل پینل صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک اپنی خدمات سرانجام دے گا علاوہ ازیں واٹس ایپ پر مشورہ کی سہولت،ادویات اور ضرروی اقدامات کے حوالہ سے راہنمائی بھی فراہم کی جائیگی جبکہ کورونا ہیلپ لائن کیلئے 04539200193اور 04539200177 پر عوام الناس رابطہ کرسکتے ہیں۔ٹی ایچ کیو ہسپتال منکیرہ میں ڈاکٹر رابیعہ عرفان اور ڈاکٹر عروشہ حسین صبح 8 بجے سے دن 10 بجے تک،ڈاکٹر عون اسلم 03336743478, ڈاکٹر محمد اویس 0331143811164 دن 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک اور ڈاکٹر علی اظہر 03025307713 اور ڈاکٹر نریسہ پرویز دن 12 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ٹیلی سروس سنٹر پر موجود ہونگے،ٹی ایچ کیو ہسپتال دریا خان میں ڈاکٹر ریاض سردار 03462316529،ڈاکٹر فضل حسین 03075983581،ڈاکٹر شفیق احمد 03344159861،ڈاکٹر کشور سلطانہ،ڈاکٹر رابیل فرحان اور ڈاکٹر محمد کامران 03324693783 موجود ہونگے اسی طرح تحصیل کلورکوٹ میں ڈاکٹر ریاض احمد 03334082333،ڈاکٹر محمد صفدر 03468838894،ڈاکٹر زاہدہ پروین اور ڈاکٹر منتہی ٰ شاہین ٹیلی میڈیسن سروسز سنٹر پر صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک اپنی خدمات سرانجام دیں گی۔جبکہ عوام الناس ضلع میں اشیاء ضروریہ کی ہوم ڈلیوری سروسز سے استفادہ کرنے کیلئے ان دکاندار سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ تحصیل بھکر میں شیخ عطا اللہ کریانہ سٹور سردار بخش روڈ فون نمبر۔03318781725،رانا خالد انجم کریانہ سٹور سردار بخش روڈ 03332876335،عابد کریانہ سٹور بہل روڈ03336849778،رمضان حطار کریانہ سٹور مسلم بازار 03335432021،ملازم کریانہ سٹور گڈولہ روڈ 03347631004،شیخ عطااللہ کریانہ سٹور محمد چوک،03371740858،الحمد کریانہ سٹور شیخ فرمان ریلوے روڈ 03338056565،گولڑہ حاجی بشیر احمد مین بازار اندرون جناح گیٹ 0453511882،لائل پور کریانہ سٹور پرانی غلہ منڈی 03336845503،راؤ افضل کریانہ سٹور نزد قصر زینب 03315440544،احسان کریانہ سٹور مین بازار 0453512820،عرفان کریانہ ریلوے روڈ 03330756565،اقبال گادھی کریانہ پرانی غلہ منڈی 03338906227،سمیع گجر کریانہ شہانی اڈہ 03335050926،یامین گجرغربی بازار03336840926،دلشاد کریانہ غربی بازار03017849745،ارشاد کریانہ غربی بازار03339816264،اسلم کریانہ عباس چوک 03458511610،عرفان سوانسی کریانہ بہل روڈ 03338053318 اور ممتاز ڈپارٹمنٹل گڈولہ روڈ 03336849801،تحصیل دریاخان میں امجد کریانہ 03027951266،فرحان کریانہ 03087112790،آفتاب کریانہ 03016754430،ملک اشفاق کریانہ 03067951223،حاجی ارشد کریانہ 03007782520،ظہیر کمبوہ کریانہ 03014035852،علی رضا ویجی ٹیبل سٹور 03347642881،حاجی شفقت ویجی ٹیبل 03014036595،حاجی ارشد اینڈ اشرف ویجی ٹیبل سٹور 03027963934،عبدالوحید انصاری ویجی ٹیبل 03083983417 اور آصف انصاری ویجی ٹیبل 03017954430،تحصیل کلورکوٹ میں مشتاق کریانہ 03024539742،ولی دین کریانہ 03016018704،ظفر کریانہ 03087070879،رفیق کریانہ 03007937676،ادریس کریانہ سٹور 03014785216 سمیع اللہ ویجی ٹیبل 03058673739،رحیم ویجی ٹیبل 03000685866،فریاد فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل 03064866146،عمران فروٹ 03007785360،مٹھو چکن 03034047874،سرور ریسٹورنٹ 03084401015،ڈان ریسٹورنٹ 0301 6359330،مکہ ریسٹورنٹ 03000513905 اور رائل پیلس ریسٹورنٹ 0037074237،تحصیل منکیرہ میں خورشید کریانہ سٹور لاری اڈہ 03338908303،نوید احسن کریانہ لاری اڈہ 03461872720،حبیب اللہ فروٹ ایند ویجی ٹیبل نوری مسجد اڈہ حیدرآباد تھل اور ملک نوید جاوید اعوان فروٹ شاپ نزدنیشنل بنک منکیرہ ان تمام دکانوں پر صارفین کی سہولت کیلئے ہوم ڈلیوری سروس کو یقینی بنایا جائے گا اس ضمن میں عوام الناس سے کہا گیا کہ وہ اپنی قریبی دکان پر بذریعہ ٹیلی فون ہوم ڈلیوری سروس حاصل کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آصف علی فرخ نے کہا کہ ٹیلی سروسز سنٹرز سے روزانہ کی بنیاد پر ڈیٹا لیا جائے گاتا کہ معلوم کیاجاسکے روزانہ بنیاد پر کتنے صارفین ان سروسز سے استفادہ کر رہے ہیں،اس موقع پر ایم این اے ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ ضلعی انتظامیہ کے مذکورہ اقدامات انسداد کورونا کیلئے اہم سنگ ثابت ہونگے انہوں نے کہا کہ ان سروسز سے لوگوں کو گھروں تک محدود کیا جاسکتا ہے۔اس موقع پر صدر انجمن تاجران رانا محمد اشرف نے ضلعی انتظامیہ کو یقین دہانی کروائی کے کورونا سے بچاؤ کے سلسلہ میں کئے جانیوالے ہر اقدام کی بھرپور حمایت کی جائے گی#
اتوار، 29 مارچ، 2020
میانوالی ۔اخترہاشمی سے_ کراچی اور بلوچستان سے کنٹینرز میں چھپ کر سفر کر کے آنے والے افراد کو ہرنولی پولیس چیک پوسٹ پر اتار کر اسسٹنٹ کمشنر پپلاں بلال بن عبدالحفی DHO ڈاکٹر محمد رفیق خان کی نگرانی میں ڈاکٹر محمد اویس خان اور سید واحد علی شاہ کے ہمراہ کام کرنے والی ہیلتھ کی ٹیمیں سکریننگ ٹیسٹ کرنے میں مصروف ہیں ۔ سید واجدعلی شاہ صاحب نے کہا عوام ایسے سفر کرنے والوں کی فوری اطلاع کریں ۔ انشاء اللّٰہ لیلتھ کی ٹیمیں فوری ایکشن لیںء گی
نظم کا عنوان// صد شکر //شاعرہ سعدیہ ہما شیخ 🌹
بھکّر( کے ۔ایم ۔عزیزی )اسلم خان ۔بیوروچیف آئی کے ٹائمز۔ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی //ظفر اعوان ایڈیٹر روح عصر/اور حسن چھینہ کرائم رپورٹر کی ریجنل پریزیڈینٹ مسرت یاسمین سے خصوصی میٹنگ ۔موجودہ صورتحال کی پیش نظر عوام کی خدمت کے لیےنوجوان رضاکاران کی لسٹیں تیار کر لی گئی ۔جو اپنے اپنے علاقوں میں رضاکارانہ طور پر عوام کی خدمت کریں گے ۔۔۔۔
یہ کیسی خزاں مرے دیس پہ چھائی ہے///شاعرہ سعدیہ ہما شیخ
ہفتہ، 28 مارچ، 2020
کب سنبھلیں گے ہم ۔۔تحریر ڈاکٹر ایم ایچ بابر
اہم اعلان ۔۔۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر آر اے نیوز کی پوری ٹیم نے غریب عوام کی خدمت کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر بطور رضاکار کام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اور پاکستان کے ہر علاقہ کے نوجوانوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس مشکل گھڑی میں حکومت کا ساتھ دیتے ہوئے اپنے اپنے علاقہ میں بطور رضاکار کام کریں۔تاکہ کسی غریب بھائی کا چولہا ٹھنڈا نہ ہونے پائے ۔۔۔ ظفر اعوان ۔ایڈیٹر روح عصر نیوز ۔۔۔۔کرائم رپورٹر ۔۔۔حسن چھینہ
بھکّر(حسن چھینہ)وزیراعظم عمران خان کا پیکج کا اعلان سنتے ہیں عوام نے ڈی سی آفس کے باہر ڈیرے جما لئے۔اور انتظامیہ کو بھی پریشان کر کے رکھ دیا ۔ظفر اعوان ایڈیٹرروح عصر نیوز/اور اسلم خان بیوروچیف آئی کے نیوز ۔ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی بھکّر ۔۔نے انتظامیہ کے ساتھ ملکر عوام الناس کوسمجھایا۔اور عوام کو وہاں سے اپنے اپنے گھروں میں رخصت کیا ۔ان کو مزید بتایا کہ لسٹیں تیار ہو رہی ہیں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو کیا آپ کے گھر میں جاکر آپ کا نام لکھیں گی ۔۔۔اور امدادی پیکج آپ کو گھر بیٹھے ہی ملے گا ۔حالات و واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام افراد اپنے اپنے گھروں میں رہیں ۔۔۔
بھکّر (ظفر اعوان + حسن چھینہ)آر اے نیوز میڈیا گروپ کی اسسٹنٹ کمشنر طلحہ سعید سے خصوصی ملاقات۔۔موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو۔ایڈیٹرظفر اعوان/ محمد اسلم خان ۔بیوروچیف آئی کے ٹائمز و ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی/ بھکّر۔کرائم رپورٹر حسن چھینہ۔نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیا ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے۔ غریبوں/دیہاڑی داروں/ مزدوروں کے لیے حکومت کی طرف سے امدادی پیکج کے اعلان کے مطابق اور اس کی پالیسی کے تحت لسٹیں تیار کی جارہی ہیں۔جس سے گورنمنٹ پالیسی کے تحت امداد کی جائے گی۔انہوں نے مخیر حضرات کے لئے کہا کہ کسی بھی غریب کی امداد کرتے ہوئے فوٹو سیشن یا کوئی بھی ایسا کام نہ کریں جس سے غریب غریب انسان کی عزت سے نفس مجروح نہ ہو ۔۔بلکہ سنت نبوی کے مطابق اگر ایک ہاتھ دے رہا ہے تو دوسرے ہاتھ کو بھی پتہ نہ چلے۔۔۔ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مزید اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ہر علاقے سے نوجوان رضا کاروں کی اس وقت ضرورت ہے ۔جو اپنے اپنے علاقہ میں حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں۔اور اپنے علاقہ سے مخیز حضرات اور غریبوں کی لسٹ بنا کر ہمیں دیں۔تاکہ کسی بھی غریب کا چولحہ ٹھنڈا نہ ہو۔۔۔مزید انہوں نے کہا کہ عوام الناس اپنے اپنے گھروں میں رہیں۔اللہ پاک سے مغفرت کی دعائیں کرتے رہیں ۔تاکہ جلداز جلد اس بیماری پر قابو پاکر اس کا خاتمہ کیا جاسکے۔۔۔آخر پر انہوں نے میڈیا ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔۔۔۔
Wellcom
بھکّر (ظفر اعوان سے )الحمدللہ بھکر یوتھ ونگ کے پلیٹ فارم سے اپنی استقاعت سے زیادہ غریب بھائیوں مزدوروں کے گھروں میں راشن تقسیم کیا۔۔معین گجر
جمعہ، 27 مارچ، 2020
تلہ گنگ (نمرہ ملک سے )محبت اور احترام جو اس شعبے کو مل رہا ہے / ڈاکٹر ارشد ملک //صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن چکوال
دوش سرور تیری ابتدا یاحسین ///کلام محمد شاہد مبشر ///
منکیرہ(ملک کاظم اعوان پریس سیکرٹری ایپکفا)صوبہ پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں درجہ چہارم کے ملازمین ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی صدر ایپکفا صوبہ پنجاب محمد ریاض قادری نے کہا کہ ہم نےتمام اضلاع میں ایک ایمر جینسی سیل قائم ملک بھر میں کرونا کے خطرے کےپیش نظر کیا اور یہ اقدام درجہ چہارم کی فلاح وبہبود کےلیے 90دن کے مقرر کیا انہوں نےمزید کہا ہے کہ جس کے صوبائی چیرمین سیکرٹری محمد اقبال صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں بطور نمائندہ مانیٹرنگ کے فرائض سرانجام دے رہا ہے
علم صرف: سلسلہ نمبر 4۔/////زمانہ ۔۔
مکافات عمل //تحریر🌾 سعدیہ ھما شیخ ۔ایڈووکیٹ🍂
انتخاب ۔ظفر اعوان
*بادشاہ کے انتخاب کا انوکھا طریقہ*
~_______________________________~
~_______________________________~
ﺍﯾﮏ ﻣﻠﮏ ﮐﺎ ﺣﮑﻤﺮﺍﻥ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﺎ طریقہ کافی ﺍﻧﻮﮐﮭﺎ ﺗﮭﺎ.
ﻭﻩ ﺳﺎﻝ ﮐﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺩﻥ ﺍﭘﻨﺎ ﺑﺎﺩﺷﺎﻩ ﺑﺪﻝ ﻟﯿﺘﮯ ﺗﮭﮯ.
ﺳﺎﻝ ﮐﮯ ﺍٓﺧﺮﯼ ﺩﻥ ﺟﻮ ﺑﮭﯽ ﺳﺐ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﻣﻠﮏ ﮐﯽ ﺣﺪﻭﺩ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ہﻮﺗﺎ ﺗﻮ ﺍُﺳﮯ ﻧﯿﺎ ﺑﺎﺩﺷﺎﻩ ﻣﻨﺘﺨﺐ ﮐﺮ ﻟﯿﺘﮯ
ﺍﻭﺭ
ﻣﻮﺟﻮﺩﻩ ﺑﺎﺩﺷﺎﻩ ﮐﻮ ’ ﻋﻼقہ ﻏﯿﺮ ‘ ﯾﻌﻨﯽ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﺴﯽ جگہ ﭼﮭﻮﮌ ﺍٓﺗﮯ، جہاﮞ ﺻﺮﻑ ﺳﺎﻧﭗ، ﺑﭽﮭﻮ ﺍﻭﺭ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﭘﯿﻨﮯ
ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﮐﭽﮫ ﺑﮭﯽ نہ ہوتا ﺗﮭﺎ.
ﺍﮔﺮ ﻭﻩ ﺳﺎﻧﭗ، ﺑﭽﮭﻮؤﮞ ﺳﮯ ﮐﺴﯽ ﻧﻪ ﮐﺴﯽ ﻃﺮﺡ ﺍﭘﻨﮯ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺑﭽﺎ ﻟﯿﺘﺎ ﺗﻮ ﺑﮭﻮﮎ ﭘﯿﺎﺱ ﺳﮯ ﻣﺮ ﺟﺎﺗﺎ.
ﮐﺘﻨﮯ ہی ﺑﺎﺩﺷﺎﻩ ﺍﯾﺴﮯ ہی ﺍﯾﮏ ﺳﺎﻝ ﮐﯽ ﺑﺎﺩﺷﺎہی ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﺱ
"ﻋﻼقہ ﻏﯿﺮ" ﻣﯿﮟ ﺟﺎ ﮐﺮ ﻣﺮ ﮐﮭﭗ ﮔﺌﮯ تھے.
ﺍﺱ ﺩفعہ شہر ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ہوﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﻧﻮﺟﻮﺍﻥ ﮐﺴﯽ ﺩﻭﺭ ﺩﺭﺍﺯ ﮐﮯ ﻋﻼﻗﮯ ﮐﺎ ﻟﮓ ﺭہا ﺗﮭﺎ.
ﺳﺐ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻧﮯ ﺁﮔﮯ ﺑﮍﮪ ﮐﺮ ﺍُﺳﮯ ﻣﺒﺎﺭﮎ باد ﺩﯼ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮯ ﺑﺘﺎﯾﺎ کہ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺍﺱ ﻣﻠﮏ ﮐﺎ ﺑﺎﺩﺷﺎﻩ ﭼﻦ ﻟﯿﺎ ﮔﯿﺎ ہے ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮯ ﺑﮍﮮ ﺍﻋﺰﺍﺯ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻣﺤﻞ ﻣﯿﮟ ﻟﮯ آئے،
ﻭﻩ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﺑﮭﯽ ہوا ﺍﻭﺭ ﺑﮩﺖ ﺧﻮﺵ ﺑﮭﯽ
ﺗﺨﺖ ﭘﺮ ﺑﯿﭩﮭﺘﮯ ہی ﺍﺱ ﻧﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ کہ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ پہلے والے ﺑﺎﺩﺷﺎﻩ کا کیا بنا، ﺗﻮ ﺩﺭﺑﺎﺭﯾﻮﮞ ﻧﮯ ﺍُﺳﮯ ﺍِﺱ ﻣﻠﮏ ﮐﺎ ﻗﺎﻧﻮﻥ ﺑﺘﺎﯾﺎ کہ ہر ﺑﺎﺩﺷﺎﻩ ﮐﻮ ﺳﺎﻝ ﺑﻌﺪ ﺟﻨﮕﻞ ﻣﯿﮟ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺗﺎ ہے ﺍﻭﺭ ﻧﯿﺎ ﺑﺎﺩﺷﺎﻩ ﭼﻦ ﻟﯿﺎ ﺟﺎﺗﺎ ہے.
یہ ﺳﻨﺘﮯ ہی ﻭﻩ ﺍﯾﮏ دم ﭘﺮﯾﺸﺎﻥ ہوﺍ ﻟﯿﮑﻦ ﭘﮭﺮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍپنے آپ کو سنبھلتے ہوﺋﮯ ﮐﮩﺎ کہ ﻣﺠﮭﮯ ﺍﺱ جگہ ﻟﮯ
ﮐﺮ ﺟﺎﺅ، ﺟﮩﺎﮞ ﺗﻢ ﺑﺎﺩﺷﺎﻩ ﮐﻮ ﭼﮭﻮﮌ ﺁﺗﮯ ہو.
ﺩﺭﺑﺎﺭﯾﻮﮞ ﻧﮯ ﺳﭙﺎہیوﮞ ﮐﻮ ﺳﺎﺗﮫ ﻟﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺑﺎﺩﺷﺎﻩ ﺳﻼﻣﺖ ﮐﻮ ﻭﻩ جگہ ﺩﮐﮭﺎﻧﮯ ﺟﻨﮕﻞ ﻣﯿﮟ ﻟﮯ ﮔﺌﮯ،
ﺑﺎﺩﺷﺎﻩ ﻧﮯ ﺍﭼﮭﯽ ﻃﺮﺡ ﺍﺱجگہ ﮐﺎ ﺟﺎﺋﺰﻩ ﻟﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﻭﺍﭘﺲ ﺁ ﮔﯿﺎ.
ﺍﮔﻠﮯ ﺩﻥ ﺍُﺱ ﻧﮯ ﺳﺐ ﺳﮯ ﭘﮩﻼ ﺣﮑﻢ یہ ﺩﯾﺎ کہ ﻣﺤﻞ ﺳﮯ ’ﻋﻼقہ ﻏﯿﺮ‘ ﺗﮏ ﺍﯾﮏ ﺳﺮﺳﺒﺰ ﻭ ﺷﺎﺩﺍﺏ ﺭﺍستہ ﺑﻨﺎﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ
ﺍﻭﺭ ﺍﺱ جگہ ﮐﮯ ﺑﯿﭽﻮﮞ ﺑﯿﺞ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﺴﯽ ﺭہاﺋﺶ ﺗﻌﻤﯿﺮ ﮐﯽ ﺟﺎﺋﮯ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ہر ﻗﺴﻢ ﮐﯽ سہوﻟﺖ و ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺍﺭﺩﮔﺮﺩ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﺑﺎﻍ ﻟﮕﺎﺋﮯ ﺟﺎﺋﯿﮟ.
ﺑﺎﺩﺷﺎﻩ ﮐﮯ ﺣﮑﻢ ﭘﺮ ﻋﻤﻞ ہوﺍ ﺍﻭﺭ ﺗﻌﻤﯿﺮ ﺷﺮﻭﻉ ہوﮔﺌﯽ،
ﮐﭽﮫ ہی ﻋﺮصہ ﻣﯿﮟ ﺳﮍﮎ ﺍﻭﺭ ﻣﺤﻞ ﻭﻏﯿﺮﻩ ﺑﻦ ﮐﺮ ﺗﯿﺎﺭ ہوﮔﺌﮯ.
ﺍﯾﮏ ﺳﺎﻝ ﮐﮯ ﭘﻮﺭا ہوﺗﮯ ہی ﺑﺎﺩﺷﺎﻩ ﻧﮯ ﺩﺭﺑﺎﺭﯾﻮﮞ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ کہ ﺍﭘﻨﯽ ﺭﺳﻢ ﭘﻮﺭﯼ ﮐﺮﻭ ﺍﻭﺭ ﻣﺠﮭﮯ ﻭہاﮞ ﭼﮭﻮﮌ ﺁﺅ جہاﮞ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺑﺎﺩﺷﺎہوﮞ ﮐﻮ ﭼﮭﻮﮌ آئے ہو.
ﺩﺭﺑﺎﺭﯾﻮﮞ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ کہ ﺑﺎﺩﺷﺎﻩ ﺳﻼﻣﺖ ﺍﺱ ﺳﺎﻝ ﺳﮯ یہ ﺭﺳﻢ ﺧﺘﻢ ہوﮔﺌﯽ ﮐﯿﻮنکہ ہمیں ﺍﯾﮏ ﻋﻘﻞ ﻣﻨﺪ ﺑﺎﺩﺷﺎﻩ ﻣﻞ ﮔﯿﺎ ہے،
ﻭہاﮞ ﺗﻮ ہم ﺍﻥ ﺑﮯﻭﻗﻮﻑ ﺑﺎﺩﺷﺎہوﮞ ﮐﻮ
ﭼﮭﻮﮌ ﮐﺮ ﺁﺗﮯ ﺗﮭﮯ ﺟﻮ ﺍﯾﮏ ﺳﺎﻝ ﮐﯽ ﺑﺎﺩﺷﺎہی ﮐﮯ ﻣﺰﮮ ﻣﯿﮟ ﺑﺎﻗﯽ ﮐﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﻮ ﺑﮭﻮﻝ ﺟﺎﺗﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﻟﯿﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﻧﺘﻈﺎﻡ نہ ﮐﺮﺗﮯ، ﻟﯿﮑﻦ ﺁﭖ ﻧﮯ ﻋﻘﻠﻤﻨﺪﯼ ﮐﺎ ﻣﻈﺎﻫﺮﻩ ﮐﯿﺎ کہ ﺁﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﻭﻗﺖ ﮐﺎ ﺧﯿﺎﻝ ﺭﮐﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﻋﻤﺪﻩ ﺑﻨﺪﻭﺑﺴﺖ ﻓﺮﻣﺎ ﻟﯿﺎ.
ہمیں ﺍﯾﺴﮯ ہی ﻋﻘﻞ ﻣﻨﺪ ﺑﺎﺩﺷﺎﻩ ﮐﯽﺿﺮﻭﺭﺕ ﺗﮭﯽ.
ﺍﺏ ﺁﭖ ﺁﺭﺍﻡ ﺳﮯ ﺳﺎﺭﯼ ﺯﻧﺪﮔﯽ ہم ﭘﺮ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﮐﺮﯾﮟ.
~_______________________________~
ﺍﺱ ﺍﻧﻮﮐﮭﮯ ﻣﻠﮏ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ *’ﺩﻧﯿﺎ‘* ہے.
ﻭﻩ ﻧﯿﺎ ﺑﺎﺩﺷﺎﻩ ﻣﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍٓﭖ ہیں.
ﺍﻭﺭ " ﻋﻼقہ ﻏﯿﺮ " ، ہماﺭﯼ ﻗﺒﺮ ہے.
ﺍﺏ ﺁﭖ ﺧﻮﺩ فیصلہ ﮐﺮ ﻟﯿﺠﯿﮯ کہ ﮐﭽﮫ ﺩﻥ ﺑﻌﺪ ہمیں ﺑﮭﯽ یہ ﺩﻧﯿﺎ ﻭﺍﻟﮯ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﺴﯽ جگہ ﭼﮭﻮﮌ ﺁﺋﯿﮟ ﮔﮯ ﺗﻮ ﮐﯿﺎ ہم ﻧﮯ ﻋﻘﻞ ﻣﻨﺪﯼ ﮐﺎ ﻣﻈﺎہرﻩ ﮐﺮﺗﮯ ہوﺋﮯ ﻭہاﮞ ﺍﭘﻨﺎ
ﻣﺤﻞ ﺍﻭﺭ ﺑﺎﻏﺎﺕ ﺗﯿﺎﺭ ﮐﺮﻟﯿﮯ ہیں ﯾﺎ ﺑﮯ ﻭﻗﻮﻑ ﺑﻦ ﮐﺮ ﺍﺳﯽ ﭼﻨﺪ ﺭﻭﺯﻩ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﯽ ﻣﺰﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﻟﮕﮯ ہوﺋﮯ ہیں
ﺍﻭﺭ ﺩﻧﯿﺎﻭﯼ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﯽ ﺍﯾﮏ ﻣﺨﺼﻮﺹ ﻣﺪﺕ ﺷﺎہی ﺍﻧﺪﺍﺯ ﺳﮯ ﮔﺰﺍﺭ ﮐﺮ ﺿﺎﺋﻊ ﮐﺮ ﺭہے ہیں.
ﺫﺭﺍ ﺳﻮﭼﺌﮯ کہ ﺁﺝ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﭘﺎﺱ ﺍﺑﮭﯽ ﺑﮭﯽ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯﻟﯿﮯ ﺑﮩﺖ کچھ ﮨﮯ، ﻟﯿﮑﻦ ﺍﯾﮏ ﻭﻗﺖ ﺍﯾﺴﺎ ﺁئے ﮔﺎ کہ ﭘﮭﺮ ﭘﭽﮭﺘﺎﻧﮯ ﮐﯽ مہلت ﺑﮭﯽ نہیں ملے ﮔﯽ.
ﺍﻟﻠّٰﮧ ہم ﺳﺐ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﺁﺧﺮﺕ ﮐﯽ ﺗﯿﺎﺭﯼ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﮨﻤﺖ
ﺍﻭﺭ ﺗﻮﻓﯿﻖ ﻋﻄﺎ ﻓﺮﻣﺎئیں... ﺁﻣﯿن
بھکر(ظفر اعوان ) ڈپٹی کمشنر آصف علی فرخ اور ایم پی اے عامر عنایت خان شہانی نے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج میں قائم جانیوالے قرنطینہ سنٹر کا معائنہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر ایم پی اے عامر عنایت خان شہانی نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے قرنطینہ سنٹر میں مزید بیڈز کا اضافہ کیاجائے تاکہ کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کیلئے کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ڈپٹی کمشنر آصف علی فرخ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ہنگامی حالات سے مقابلہ کرنے کیلئے تمام تر اقدامات مکمل ہیں اور اس ضمن میں ضلعی محکمہ صحت کی جانب سے ہر ممکن انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ وہ حساس نوعیت کے اس معاملہ کو سمجھنے کی کوشش کریں اور ضلعی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ تمام تر حفاظتی اقدمات آپ کی قیمتی جانوں کے بچاؤ کیلئے کئے گئے ہیں ان پر عمل پیرا ہوکر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں عدم تعاون کی صورت میں مزید سخت فیصلے کئے جائیں گے۔ بعد ازاں ایم پی اے عامر عنایت خان شہانی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور ہائی ڈیپنڈیسی یونٹ اور آئسولیشن وارڈز کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ہائی ڈپینڈیسی یونٹ اور آئسولیشن وارڈ میں کورونا وائرس کے ممکنہ مریضوں کیلئے ہر لحاظ سے انتظامات مکمل ہیں۔ایم پی اے نے سی ای او ہیلتھ محمد سلیمان راؤ اور اور ہسپتال کے ایم ایس سے بھی ملاقات کی اور کورونا وائرس کے حوالہ سے ضلع میں کئے جانیواے اقدامات بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں سی ای او ہیلتھ راؤ محمد سلیمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ الحمد اللہ اس وقت ضلع میں کورونا وائرس کا کوئی کنفرم کیس موجود نہیں ہے تاہم عوام الناس اپنے حفاظتی اقدامات کو ہر صورت یقینی بنائے رکھے،زیادہ سے زیادہ لوگ گھروں میں محدود رہیں،غیر ضروری طور پر قطعی گھر سے باہر نہ نکلا جائے، صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور جراثیم کش سپرے کا گھروں میں استعمال کریں۔ایم پی اے عامر عنایت خان شہانی نے ضلع بھکر کے لوگوں سے اپیل کی کہ حکومتی حفاظتی ہدایات پر کماحقہ عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ اس تیزی سے پھیلنے والے موذی وائرس سے بچا جاسکے انہوں نے کہا کہ اس وائرس کا خاتمہ صرف اور صرف احتیاطی تدابیر سے ہی ممکن ہے انہوں نے کہا کہ عوام الناس نے اگر حکومتی ہدایات پرعمل نہ کیا تو کورونا وائرس سے ملکی حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں جسے کنٹرول کرنا ناممکن ہوگا #
ملا کا خدا بہت چھوٹا ہے 🍂تحریر ۔ شازیہ چھینہ 🌾
جمعرات، 26 مارچ، 2020
پرندے لوٹ کر آئیں گے۔ 🌹۔انتخاب۔ ۔خالد خان روکھڑی
منکیرہ (ملک کاظم اعوان پیرس سیکرٹری)غضنفر عباس جنرل سیکرٹری ایپکفا نے اج ڈپٹی کمشنر بھکر کوایک درخواست جمع کروائی گئ جس کلیے تمام کلاس فور ملازمین سے گزارش کی جاتی ہے کہ چوبیس گھنٹے اپنے موبائل فون اوپن رکھیں تاکہ جب بھی ضلعی گورنمنٹ کوجہاں بھی ضرورت پڑے ہمیں بلوا سکیں
>"وباء سے زیادہ اہل وطن کی بے حسی موذی ہے"تحریر "منظور سیال کوٹ ادو
بہت مصروف رہتے تھے ۔۔۔۔انتخاب بال ھما گروپ
مہنڈی روح دے یوسف بولیں نا🌹 نمرہ ملک 🌺
کرونا سے حفاظت احتیاط //تحریر حافظ امیر حمزہ سانگوی ///
*چکوال۔//نمرہ ملک سے //.کورونا وبا کے خلاف لڑنے والی تحصیل چوآسیدن شاہ سے تعلق رکھنے والی نرس کورونا وائرس کا شکار* *چکوال.میڈیم عروج لاہور کے ہسپتال میں اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہی تھیں, ہسپتال منتقل کر دیا گیا,خاندانی ذرائع* *چکوال. اللہ تعالی چکوال کی بیٹی کو صحت کاملہ عطا کرے. عوام کی غیور بیٹی کے لیے دعائیں* یہ بات قابل غور ہے کہ اس وقت سب سے حساس اور قابل قدر طبقہ ڈاکٹرز کا ہے۔میڈیکل سٹاف کی کوششوں ،ہمت اور جذبے کو سلام ہے جو اپنی جانوں اور گھروں کی پرواہ کیے بنا انسان دشمن وائرس کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں اور اس ضمن میں انجام کی پرواہ کیے بنا انسانیت کو بچانے کے عمل میں لگے ہوئے ہیں۔اپنے ڈاکٹرز ،نرسز،میڈیکل سے منسلک ہر بندے کی قدر کیجئے جو اس مشکل گھڑی میں موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑے اپنے ہم وطنوں کے لیے جہاد کر رہے ہیں۔ہر وہ شخص جو اس دوران اس موذی مرض کا شکار ہوا ،وہ مجاہد ہے خواہ وہ اک سویپر ہی کیوں نہ ہو۔اپنے محب وطن میڈیکل سٹاف کی عظمت کو سلیوٹ پیش کیجئے ۔اپنے محسنوں کی قدر کیجئے ۔اپنے ان مجاہدوں کے لیے دعا بھی کیجئے اور ان کے جذبے کی قدر کرتے ہوئے سب سے بڑا خراج تحسین یہ پیش کیجئے کہ احتیاطی تدابیر پہ عمل کیجئے تا کہ ان مجاہدین کی قربانیاں ضائع نہ جائیں۔ سلام اے ملک و قوم کے عظیم رضاکارو!!! سلام اے وطن عزیز کی ہر مشکل گھڑی میں فورسز کے ہمراہ کھڑے سپاہیو! سلام اے وطن کے بیٹو اور بیٹیو!!!! ہمیں تم پہ ناز ہے،ہمیں تم سے پیار ہے نمرہ ملک
🌹 یا الہی رحم فرما 🌺تحریر ۔ سعدیہ ھما شیخ/ ایڈووکیٹ 🌹 گروپ ایڈیٹر/ آر۔اے۔ نیوز🌹
میانوالی ۔ اخترھاشمی سے۔۔۔ وزیراعظم پاکستان کے شہر میانوالی میں۔ DHQ ہسپتال میانوالی کے ڈاکٹروں کی ٹیم ہر وقت تیار نظر آ ئی۔ مریضوں نے روح عصر سے بات کرتے ہوئے کہا الحمداللہ ہمارے پاس ڈاکٹر ہر ٹائم موجود ہیں ینگ ڈاکٹرز کے اخلاق اور پیار سلوک سے ہم بہت خوش ہیں ۔ میانوالی سٹی والی گلی سے ایک ہی گھر کے 8 افراد کو شک کی بنیاد پر لاہور بھیج دیا گیا بتایا گیا ہے کے ناصر شاہ پیشہ سے ایک وکیل ہے۔ میانوالی کی مشہور ترین کاروبار ی مارکیٹ رابی سنٹڑ بھی بند نظر آ یا ___
بھکر(سمیع اللہ شاکری سے )الخدمت فاؤنڈیشن بھکر نے کرونا وائرس کی وجہ سے ھونے والے لاگ ڈوان سے متاثرہ غریب افراد مزدور , دہاڑی دار طبقہ جو اس حالات میں شدید متاثر ھوا ان میں راشن تقسیم کیا گیا اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن بھکر کے صدر نوید احسن نیاز نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن بلاتفریق ان افراد تک مخیر حضرات کے تعاون سے پہنچنے کی پھرپور سرگرمی کررہی ہے جو کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ھونے حالات کی وجہ سے معاشی طور پر متاثر ھوا ہے انشاء اللہ ہم ہر فرد تک پہنچنے کی کوشش کریں گے جو ان حالات میں معاشی طور پر کمزور ھوا ہے الحمداللہ پورے ملک میں الخدمت فاؤنڈیشن کے منظم نیٹ ورک موجود ہے اور ہر جگہ رضاکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ہم ضلع کے تمام مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہیں اس کارخیر میں حصہ لیں اور آگے بڑھیں الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون کریں
منکیرہ(کاظم اعوان)گزشتہ روز آل پاکستان کلاس فور ایمپلائز ایسوسی ایشن آل محکمہ جات کے صوبائی صدر محمد ریاض قادری اور صوبائی جنرل سیکرٹری محمد اقبال نے اپنے آفس سےایک ضلع بھکر کی ضلعی کابینہ کےآل محکمہ جات کے درجہ چہارم ملازمین کا ایک سال کی مدت گورنمنٹ کنڈکٹ رول 1996 شق نمبر 28 کے تحت حاصل کردہ آنیئ وقانونی اختیارات مد نظررکھتے ہوۓ نئ منتخب باڈی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے تفصیلات کےمطابق صوبہ پنجاب کے صوبائی صدر ایپکفا محمدریاض قادری اور صوبائی جنرل سیکرٹری محمد اقبال نے جاری کیا نئ منتخب باڈی ضلعی کابینہ بھکر کے عہدے داروں میں سے طالب حسین تحصیل صدر ایپکفا دریاخان مشتاق احمدسنئیر نائب صدر ڈپٹی کمشنر آفس بھکر محمد سطان علی خان نائب صدر اؤل ڈی ایچ او آفس بھکر حافظ نصراللہ نائب صدر دوئم محکمہ انہار بھکر غضنفر عباس جنرل سیکرٹری ایپکفا محکمہ تعلیم بھکر سکندر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ایپکفا محکمہ تعلیم گوہر والا محمد امیرخان جائنٹ سیکرٹری ایپکفا محکمہ تعلیم حسن شاہ تنویرحسین فناس سیکرٹری ایپکفا ڈپٹی کمشنرآفس بھکر محمد کاظم اعوان پریس سیکرٹری ایپکفا محکمہ تعلیم منکیرہ مطیع اللہ راں رابط سیکرٹری ایپکفا محکمہ تعلیم دلیوالہ ناصر عباس آفس سیکرٹری ایپکفا محکمہ صحت بھکر تاثیر احسن سپورٹس سیکرٹری ایپکفا محکمہ بلدیہ بھکر
بدھ، 25 مارچ، 2020
السلام علیکم ۔۔صبح بخیر ۔۔۔آر ۔اے ۔نیوز
میانوالی ۔۔پولیس ان ایکشن //اختر ہاشمی سے
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)