Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

جمعہ، 20 مارچ، 2020

بھکر( ظفر اعوان )کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرروت ہے اور اس ضمن میں ہمیں بھرپور قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس موذی وائرس کے خلاف یہ جنگ لڑنی ہے۔ان خیالات کا اظہار بریگیڈیئراحسن وقاص نے ڈی سی آفس میں انسداد کورونا وائرس کے سلسلہ میں علمائے کرام اور مشائخ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آصف علی فرخ،علمائے کرام و مشائخ جنمیں مولانا صفی اللہ،سید سکندر رضا نقوی،صاحبزاہ عابد سلطان،مولانا قلب عباس شہانی،صاحبزاہ منصور سلطان،زبیر محمود مغل،پاک آرمی کے افسران سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ کی جانب سے ضلع بھکر میں کورونا وائرس کے حوالہ سے کئے جانیوالے حفاظتی اقدامات کے بارے میں مکمل طور پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر بریگیڈیئر احسن وقاص نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے نجات حاصل کرنے کیلئے سوسائٹی کے ہر فرد کو اپنی ذمہ داریاں بخوبی احسن سرانجام دینا ہونگی اوراس سلسلہ میں علمائے کرام و مشائخ کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ علمائے کرام کی آواز معاشرے میں نہایت اثر رکھتی ہے انہوں نے علمائے کرام سے کہا کہ وہ اپنے فورم سے لوگوں میں اس موذی مرض کے خاتمہ کے حوالہ سے آگاہی فراہم کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس موذی مرض سے محفوظ رہ سکیں۔انہوں نے کہا اس مشکل وقت میں پاک آرمی سول حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اس ضمن میں پاک آرمی کے افسران اور جوان کورونا وائرس سے لوگوں کی قیمتی زندگیوں کو بچانے کیلئے مصروف عمل ہیں۔اجلاس سے مولانا صفی اللہ،سید سکندر رضانقوی،صاحبزاہ عابد سلطان،صاحبزاہ منصور سلطان اور زبیر محمود مغل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس موذی وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومتی سطح پر اٹھائے جانیوالے ہر اقدام کی بھرپور حمایت کی جائے گی تاکہ وطن عزیز سے جلد از جلد اس وبا کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔علمائے کرام اور مشائخ نے کہا کہ عوام الناس کو حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلہ میں بتائی جانیوالی احتیاطی تدابیر پر ضرور عمل کرنا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس موذی وائرس سے محفوظ رہیں۔اجلاس سے ڈپٹی کمشنر آصف علی فرخ نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک ضلع بھرمیں کورونا وائرس کا کوئی کنفرم کیس نہیں ہے انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائے ہوئے ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس سلسلہ میں عوام الناس بھی ضلعی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کرے اور بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر ضرورعملدرآمد کرے۔اس موقع پر بریگیڈیئر احسن وقاص نے علمائے کرام و مشائخ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں آج اس عزم کا اعادہ کرنا چاہئے کہ اس مشکل وقت میں ہم سب متحد ہیں اور آئندہ بھی وطن عزیز کی سلامتی کیلئے ہم سب ایک صف میں ہوں گے۔اجلاس کے اختتام پر علمائے کرام و مشائخ کی جانب سے عالم اسلام،وطن عزیز اور پوری دنیا سے اس وباء کے خاتمہ کیلئے خصوصی طور پر دعا کی گئ #


بھکر(ظفر اعوان)کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرروت ہے اور اس ضمن میں ہمیں بھرپور قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس موذی وائرس کے خلاف یہ جنگ لڑنی ہے۔ان خیالات کا اظہار بریگیڈیئراحسن وقاص نے ڈی سی آفس میں انسداد کورونا وائرس کے سلسلہ میں علمائے کرام اور مشائخ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آصف علی فرخ،علمائے کرام و مشائخ جنمیں مولانا صفی اللہ،سید سکندر رضا نقوی،صاحبزاہ عابد سلطان،مولانا قلب عباس شہانی،صاحبزاہ منصور سلطان،زبیر محمود مغل،پاک آرمی کے افسران سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ کی جانب سے ضلع بھکر میں کورونا وائرس کے حوالہ سے کئے جانیوالے حفاظتی اقدامات کے بارے میں مکمل طور پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر بریگیڈیئر احسن وقاص نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے نجات حاصل کرنے کیلئے سوسائٹی کے ہر فرد کو اپنی ذمہ داریاں بخوبی احسن سرانجام دینا ہونگی اوراس سلسلہ میں علمائے کرام و مشائخ کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ علمائے کرام کی آواز معاشرے میں نہایت اثر رکھتی ہے انہوں نے علمائے کرام سے کہا کہ وہ اپنے فورم سے لوگوں میں اس موذی مرض کے خاتمہ کے حوالہ سے آگاہی فراہم کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس موذی مرض سے محفوظ رہ سکیں۔انہوں نے کہا اس مشکل وقت میں پاک آرمی سول حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اس ضمن میں پاک آرمی کے افسران اور جوان کورونا وائرس سے لوگوں کی قیمتی زندگیوں کو بچانے کیلئے مصروف عمل ہیں۔اجلاس سے مولانا صفی اللہ،سید سکندر رضانقوی،صاحبزاہ عابد سلطان،صاحبزاہ منصور سلطان اور زبیر محمود مغل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس موذی وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومتی سطح پر اٹھائے جانیوالے ہر اقدام کی بھرپور حمایت کی جائے گی تاکہ وطن عزیز سے جلد از جلد اس وبا کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔علمائے کرام اور مشائخ نے کہا کہ عوام الناس کو حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلہ میں بتائی جانیوالی احتیاطی تدابیر پر ضرور عمل کرنا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس موذی وائرس سے محفوظ رہیں۔اجلاس سے ڈپٹی کمشنر آصف علی فرخ نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک ضلع بھرمیں کورونا وائرس کا کوئی کنفرم کیس نہیں ہے انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائے ہوئے ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس سلسلہ میں عوام الناس بھی ضلعی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کرے اور بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر ضرورعملدرآمد کرے۔اس موقع پر بریگیڈیئر احسن وقاص نے علمائے کرام و مشائخ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں آج اس عزم کا اعادہ کرنا چاہئے کہ اس مشکل وقت میں ہم سب متحد ہیں اور آئندہ بھی وطن عزیز کی سلامتی کیلئے ہم سب ایک صف میں ہوں گے۔اجلاس کے اختتام پر علمائے کرام و مشائخ کی جانب سے عالم اسلام،وطن عزیز اور پوری دنیا سے اس وباء کے خاتمہ کیلئے خصوصی طور پر دعا کی گئی #

کوئی تبصرے نہیں: