Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

منگل، 17 مارچ، 2020

بھکّر(ظفر اعوان) کیمسٹ ایسوسی ایشن کے صدر فہیم احمد نے ڈپٹی کمشنر آصف علی فرخ سے ملاقات کی


بھکر(ظفر اعوان +حسن چھینہ) ڈپٹی کمشنر آصف علی فرخ سے انکے آفس میں ڈسٹرکٹ کیمسٹ ایسوسی ایشن کے صدر فہیم احمد نے ملاقات کی اور انہیں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر میں استعمال ہونے والے سامان کی آرزاں نرخوں میں دستیابی کے حوالہ سے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے بتایاکہ ضلع میں عوام الناس کو مختلف پوائنٹس پرفیس ماسک،سینی ٹائزراور گلوز باآسانی میسر ہونگے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اپنی قیمتی جانوں کو بچا سکیں۔اس ضمن میں کیمسٹ ایسوسی ایشن کے وفد کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ کپڑے کا فیس ماسک 10 روپے،گلوز فی جوڑی 10 روپے اور سینی ٹائزر قیمت خرید پر فروخت کئے جائیں گے۔وفد کی جانب سے بتایا گیا کہ مذکورہ پوائنٹس عبداللہ برادرز فارمیسی بہل روڈ،محبوب میڈیکل سٹور لاری اڈہ،مکہ میڈیکل سٹور جھنگ موڑ،احمد سرجیکل جھنگ موڑ،سلطان سرجیکل نزد ڈی ایچ کیو ہسپتال،مجید ڈسٹری بیوٹرزڈی ایچ کیو ہسپتال،ضریز فارمیسی نزد ڈی ایچ کیو ہسپتال،مجید میڈیکل سٹور نزد ڈی ایچ کیو ہسپتال،مدینہ میڈیکل سٹورپرانی غلہ منڈی،اعجاز میڈیکل سٹور قصر زینب روڈ،اولکھ میڈیکل سٹور کالج روڈ،عباس میڈیکل سٹور کالج روڈ،ڈان میڈیکل سٹور ریلوے روڈ،یعقوب میڈیکل سٹور ریلوے روڈ،مرشد میڈیکل سٹور جھنگ بھکرروڈ منکیرہ،تھل میڈیکل سٹور ریلوے پھاٹک کلورکوٹ،ماشااللہ میڈیکل سٹور بھکر کلورکوٹ روڈ دریا خان،اختر میڈیکل سٹور جہان خان اورقادر میڈیکل سٹور نوتک پرسامان کی دستیابی 18 مارچ سے شروع ہوجائیگی۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی فرخ نے ڈسٹرکٹ کیمسٹ ایسوسی ایشن کے اس عوامی جذبہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کیلئے سوسائٹی کے ہر فرد کو اسی طرح مثبت کردار ادا کرنا ہوگا#

کوئی تبصرے نہیں: