🌹۔۔۔۔۔غزل
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس نے جو چاہتوں کے جگنو مجھے دکھائے
چہرے کے داغ میں نے میک اپ میں سب چھپائے
🌹
اپنی ہی جاں سے گزرے ہم رفتگی کے عالم
غم ِزیست کاعَلَم بھی ہاتھوں میں خود اُٹھائے
🌹
چُپ چا پ سےکھڑے تھے بزم ِطبیب گاہ میں
ہم اپنے ہم ثناء کی_____ تصویر کو چھپائے
🌹
رونا تو لازما" تھا گھنی ، گھور بھی تاریکی
چندہ کو" تھوڑا " پایا جی بھر کے کھلکھلائے
🌹
پھولوں کوچُنتے چُنتےکانٹوں سے زخم کھا کے
گلشن جو تھے بیاباں ، صحرا تلک سجائے
🌹
اُنہیں سامنے تو دیکھا کچھ کہ سکے نہیں ہم
پلکیں اگرچہ بھیگیں , سپنے مگر بچائے
🌹
چلیں شام ہو گئی ہے ، کوئی معجزہ تو ہوگا
الجھی ہوئی طبعیت ! بڑی دور تک ہیں سائے
🌹
رہا سامنے سمندرلئے پیاس میں کھڑی ہوں
اللہ کسی کو ایسا کبھی وقت نہ دکھائے
🌹
وہ خیال بھی تھا میرا ، تعبیر بھی تھی میری
لیکن پہیلیوں میں ____ خالق نظر ہی آئے ,,,
.
تازا کلام .
🌹Alvira Yasmin Ali..✍️
1 تبصرہ:
میرے برباد دل کے ساتھ۔۔ تونے کیا کیا!؟💘
میری پاگل محبت کو دیکھ۔۔تونے کیا کیا!؟💔
میں ریشم میں رہنے کا عادی تھا
بھر میرے تتلی کی پنکھوں کے ساتھ تونے کیا کیا؟!🌷🐝
میں تیری مست آنکھوں کے شراب پیے بنا ہی نشے میں ہوں۔تونے میرے میے خانے کے ساتھ کیا کیا۔۔!؟🍷💚👀💚
تونے مجھے تھکایا اور خود کو بھی۔۔تونے💔 اس سفر میں میرے گھر کے ساتھ کیا کیا؟!💔
کیا میں تیرے لائق نہیں تھا جو تونے بھروسہ نہیں کیا۔۔پھر میرے افسردہ کندھوں کے ساتھ کیا کیا!؟💘
میرے تمام دنیا تیرے آنسوں کی بارش میں بھیگ گئی ہے۔۔تونے میرے جھوپڑی کی جھت کے ساتھ کیا کیا!!؟🏚🌧
Respected Sir Mustafa Zamani Saheb
ایک تبصرہ شائع کریں