Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

پیر، 16 مارچ، 2020

تقسیم انعامات کی تقریب اینجلز گرائمر سکول ۔۔تحریر بابا ہمت ٹمن


***تقسیم انعامات کی تقریب اینجلز گرائمر سکول*** تحریر۔ بابا ہمت ٹمن۔ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کے کسی کام یا مقصد کی تکمیل کےلیے اصل اہمیت وقت کی نہیں بلکہ دل چسپی کی ہوتی ہے۔ یہ انسان کی دل چسپی ہی تو ہے جو اسکومجبور کردیتی ہے کے وہ کام / مقصد کو مکمل کرۓ۔ اگر شوق اور لگن ہو تو انسان کم وقت میں بھی زیادہ مقاصد حاصل کرسکتا ہے، لیکن اگر شوق اور لگن نہ ہو تو زیادہ وقت میں بھی انسان اپنے مقاصد کو حاصل کرنے میں ناکام ہوجاتا ہے۔ جب انسان کو کام کا شوق پیدا ہوتا ہے تو اسکی عقل کے سارے دروازے کھل جاتے ہیں اور اسکی کامیابی یقینی ہوجاتی ہے۔ اسی شوق، لگن، نیک نیتی اور دل چسپی کا دوسرا نام ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔اینجلز گرائمر سکول تلہ گنگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یکم مارچ 2020 کو تلہ گنگ کے اینجلز گرائمر سکول میں دوسری سالانہ تقسیم انعامات کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں سکول کے پرنسپل جناب ملک خالد محمود صاحب کی طرف سے علاقے کے نہایت قابل احترام اور تعلیمی میدان میں اپنا ایک منفرد مقام رکھنے والی شخصیات کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا جن میں جناب پروفیسر آصف رسول ، نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن سائینسز اسلام آباد، جناب ڈاکٹر فخر زمان، پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ اینڈ کوریکولم ڈپارٹمنٹ، محترمہ ڈاکٹر نجمہ فخر، پرنسپل ایلمینٹری سکول تلہ گنگ، اورمعروف کالم نگار اور سئنیر صحافی نمرہ ملک نے شرکت کرکے اس تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔ اینجلز گرائمر سکول جوکہ 2018 میں شروع ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے صرف دو سال کے کم ترین عرصے میں پورے ضلع چکوال کے تمام پرائیویٹ سکولز پر سبقت لےگیا۔ اور اس سکول کی بنیادی وجہ شہرت، انکا جدید اور معیاری نظام تعلیم جو ہر لحاظ سے عالمی معیار تعلیم کے جدید تقاضوں کے عین مطابق ہے، جب کے دوسرے پرائیویٹ سکولز میں ایسا نظام دور دور تک کہیں نظر نہیں آتا۔ اگر اینجلز گرائمر سکول کے اساتذہ کی بات کی جائے تو دوسرے پرائیویٹ سکولز کے مقابلے میں نہایت قابل اور تعلیم یافتہ ( ایم۔اے / ایم ایس سی) سٹاف ہمارے بچوں کا مستقبل روشن کرنے میں ہمہ وقت کوشاں ہے۔ اینجلز سکول میں ٹوٹل معلموں کی تعداد گیارہ ہے جو اپنے اپنے مضمون میں نہایت ماہرانہ صلاحیتوں کی حامل ہیں۔ اور ہر ٹیچر کو سکول کی طرف سے تعلیمی معاملات کےلیے لیپ ٹاپ کی سہولت بھی دی ہوئی ہے، اینجلز سکول میں زیر تعلیم طالبعلوں کی تعداد 103 کے قریب ہے۔ جبکہ کسی بھی بڑی اور ماڈرن یونیورسٹی کی طرح ہر کلاس روم کے اندر ایل ای ڈی سسٹم لگایا گیا ہے تاکہ بچوں کو تحریروں کے ساتھ ساتھ وژیل نظام بھی میسر کیا جاسکے، جو کہ نہایت ضروری ہوتا ہے۔ اتنے کم عرصے میں اتنا اچھا تعلیمی نظام مہیا کرنا نہایت مشکل اور کٹھن کام ہے، لیکن اینجلز سکول کی انتظامیہ اس کٹھن اور مشکل کام کو نہایت ذمہ داری اور نیک نیتی سے سر انجام دے رہے ہیں۔ سکول کے اندر بچوں کے درمیان نظام و ضبط کو قائم رکھنا بھی کسی چیلیج سے کم نہیں ہوتا لیکن انتظامیہ نے نہایت زبردست انداز میں تمام امور پر کنٹرول کیا ہوا ہے۔ تمام پرائیویٹ سکولز میں سے اینجلز گرائمر سکول کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کے اس سکول کے ایک ہونہار اور ذہین بچے فیضان احمد اعوان نے گزشتہ سال پاکستان کے اندر ہونے والا انٹر نیشنل کینگرو مقابلے جو کے اسٹریلیا ایمبیسی کے زیر اہتمام منعقد ہوا تھا اس میں شمولیت کرکے پوری دنیا میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور علاقے کا نام / سر فخر سے بلند کیا تھا۔ اس لحاظ سے بھی اس سکول کا نام صف اؤل کے تعلیمی اداروں میں شامل ہوتا ہے۔ آخر میں، میں اینجلز گرائمر سکول کے پرنسپل جناب خالد محمود اعوان صاحب سے معذرت بھی کرونگا کے انہوں نے مجھےاس تقریب کےلیے مدعو کیا اور میں بوجہ ضروری کام اس میں شمولیت نہ کرسکا۔ دعا ہے اللہ تعالی ہمارے بچوں کا مستقبل روشن کرۓ اور ہمارے علاقے کے بچے بھی زندگی کے تمام شعبوں میں اپنا منفرد مقام حاصل کرسکیں۔ آپکی قیمتی آراء کا منتظر رہوں گا۔ اللہ نگہبان

کوئی تبصرے نہیں: