Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

بدھ، 11 مارچ، 2020

اسلام آباد میں ریہل سل کے دوران فضائی طیارہ گر کر تباہ ۔طیارے میں موجود پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید ہوگئے


آج اسلام آباد کے علاقے شکر پڑیاں کے قریب ایک انتہائ افسوس ناک حادثہ پیش آیا ۔ یومِ پاکستان کی تیاریوں کے سلسلے میں ریہرسل کے دوران پاک فضائیہ کا ایک F_16 طیارا گر کے تباہ ہو گیا ۔اس طیارے میں موجود پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید ہو گئے ۔ اس ‏افسوسناک واقعہ میں شہید ہونے والے وِنگ کمانڈر نعمان اکرم 2019 میں شیر افگن ٹرافی جیت چکے تھے ، جو کہ پاک فضائیہ میں بہت بڑا اعزاز مانا جاتا ہے ۔ وہ ایک قابل، تجربہ کار اور دلیر فائٹر پائلٹ تھے اللہ انکو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں ۔۔۔ آمین ‏اس ایف 16 طیارے کے شہید پائلٹ اپنی جان بچانے کے لیے eject بھی کر سکتے تھے لیکن انہوں نے شہادت قبول کی کیونکہ اگر وہ اپنی جان بچانے کے لیے طیارہ چھوڑ دیتے تو یہ طیارہ آبادی والے علاقے پر گر کر بہت زیادہ جانی و مالی نقصان اور تباہی کا باعث بن سکتا تھا ۔بیشک ہم سب اپنے اِن جانباز فوجیوں کی قربانیوں کا صلہ کبھی نہیں دے سکتے ۔ شہداء پاکستان کو قوم کا سلام ۔۔۔ افواجِ پاکستان ۔۔۔ زندہ باد پاکستان ۔۔۔ پائندہ باد

کوئی تبصرے نہیں: