Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

ہفتہ، 21 مارچ، 2020

26 لاکھ بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کررہے ہیں: پرایویٹ سکولز ایسوسی ایشن بھکر۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں سیاسی مداخلت بند کر کے تین ماہ کی ادائیگیاں کی جائیں۔ ضلع بھکر (نمایندہ خصوصی) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں سیاسی مداخلت بند کر کے تین ماہ کی ادائیگیاں کی جائیں۔ انکوائری کے نام پر بچوں کی تعلیمی مستقبل سے کھیلنا حکومت کی تعلیم دشمن پالیسی ہے۔ غیر حاضر بچوں کے نام پر پانچ ماہ کی کٹوتیاں کرنے سے بحران جنم لےگا۔جس سے ہزاروں بچے اسکولز سے اٹھ جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار نمائندہ خصوصی بھکر سے طارق صدیقی ضلعی فوکل پرسن پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے کیا اور کہا کہ انہوں نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے حکام سے مطالبہ کیا کہ پیف کی 3 ماہ کی رکی ہوئی ادائیگیاں فوری طور پر کی جائیں کیونکہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث اساتذہ پیف سکولز چھوڑ کر جارہے ہیں۔بلوں کی عدم ادائیگی کے باعث بجلی کنکشن کٹ رہے ہیں۔کرائے کی عمارتوں کے مالکان کو کرایہ نہ ملنے کی وجہ سے مکان خالی کرائے جارہے ہیں پیف سکولز مالکان و سٹاف بدترین مالی بحران کا شکار ہو چکے ہیں اجلاس میں موجودودیگر شرکاء نے کہا کہ پیف سکولز محدود وسائل کے باوجود فروغ تعلیم میں حکومت کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں اور 26 لاکھ بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کررہے ہیں۔لیکن اب پیف سکولز کے خلاف سازشیں شروع ہوگئی ہیں کیونکہ مخصوص مافیا نہیں چاہتا کہ غریب بچا اچھی تعلیم حاصل کر سکے ۔طارق صدیقی نے مطالبہ کیا کہ سیاسی مداخلت بند کی جائے، جناب وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب ایم ڈی پیف کی طرف سے ادائیگیاں روکنے کا نوٹس لیں۔ورنہ غریب بچے کی معیاری تعلیم کو نقصان پہنچے گا انہوں نے مزید کہا کہ غیر حاضر بچوں کی 5 ماہ کی کٹوتیاں کرنے سے تعلیمی بحران جنم لے گا جس سے ہزاروں بچے اس بحران کا شکار ہونگے۔اور فوکل پرسن نے کہا کہ وزیرتعلیم پنجاب کی طرف سے پنجم اور ہشتم بورڈ کا امتحان ختم کرے پرایویٹ سیکٹر اور سرکاری سکولز میں جو تعلیمی معیار کا مقابلہ تھا اسکو ختم کردیا گیا اور یہ واحد طریقہ جس سےبچے کے تعلیمی معیار کو چیک کیا جاتا تھا ختم کردیا گیا۔پیک کے امتحانات کو بھی بحال کیا جاے اور امتحاناتی نظام کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے نہ کہ ختم کرنے کی۔

کوئی تبصرے نہیں: