Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

جمعہ، 27 مارچ، 2020

بھکر(ظفر اعوان ) ڈپٹی کمشنر آصف علی فرخ اور ایم پی اے عامر عنایت خان شہانی نے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج میں قائم جانیوالے قرنطینہ سنٹر کا معائنہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر ایم پی اے عامر عنایت خان شہانی نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے قرنطینہ سنٹر میں مزید بیڈز کا اضافہ کیاجائے تاکہ کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کیلئے کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ڈپٹی کمشنر آصف علی فرخ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ہنگامی حالات سے مقابلہ کرنے کیلئے تمام تر اقدامات مکمل ہیں اور اس ضمن میں ضلعی محکمہ صحت کی جانب سے ہر ممکن انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ وہ حساس نوعیت کے اس معاملہ کو سمجھنے کی کوشش کریں اور ضلعی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ تمام تر حفاظتی اقدمات آپ کی قیمتی جانوں کے بچاؤ کیلئے کئے گئے ہیں ان پر عمل پیرا ہوکر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں عدم تعاون کی صورت میں مزید سخت فیصلے کئے جائیں گے۔ بعد ازاں ایم پی اے عامر عنایت خان شہانی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور ہائی ڈیپنڈیسی یونٹ اور آئسولیشن وارڈز کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ہائی ڈپینڈیسی یونٹ اور آئسولیشن وارڈ میں کورونا وائرس کے ممکنہ مریضوں کیلئے ہر لحاظ سے انتظامات مکمل ہیں۔ایم پی اے نے سی ای او ہیلتھ محمد سلیمان راؤ اور اور ہسپتال کے ایم ایس سے بھی ملاقات کی اور کورونا وائرس کے حوالہ سے ضلع میں کئے جانیواے اقدامات بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں سی ای او ہیلتھ راؤ محمد سلیمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ الحمد اللہ اس وقت ضلع میں کورونا وائرس کا کوئی کنفرم کیس موجود نہیں ہے تاہم عوام الناس اپنے حفاظتی اقدامات کو ہر صورت یقینی بنائے رکھے،زیادہ سے زیادہ لوگ گھروں میں محدود رہیں،غیر ضروری طور پر قطعی گھر سے باہر نہ نکلا جائے، صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور جراثیم کش سپرے کا گھروں میں استعمال کریں۔ایم پی اے عامر عنایت خان شہانی نے ضلع بھکر کے لوگوں سے اپیل کی کہ حکومتی حفاظتی ہدایات پر کماحقہ عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ اس تیزی سے پھیلنے والے موذی وائرس سے بچا جاسکے انہوں نے کہا کہ اس وائرس کا خاتمہ صرف اور صرف احتیاطی تدابیر سے ہی ممکن ہے انہوں نے کہا کہ عوام الناس نے اگر حکومتی ہدایات پرعمل نہ کیا تو کورونا وائرس سے ملکی حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں جسے کنٹرول کرنا ناممکن ہوگا #


بھکر(ظفر اعوان) ڈپٹی کمشنر آصف علی فرخ اور ایم پی اے عامر عنایت خان شہانی نے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج میں قائم جانیوالے قرنطینہ سنٹر کا معائنہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر ایم پی اے عامر عنایت خان شہانی نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے قرنطینہ سنٹر میں مزید بیڈز کا اضافہ کیاجائے تاکہ کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کیلئے کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ڈپٹی کمشنر آصف علی فرخ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ہنگامی حالات سے مقابلہ کرنے کیلئے تمام تر اقدامات مکمل ہیں اور اس ضمن میں ضلعی محکمہ صحت کی جانب سے ہر ممکن انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ وہ حساس نوعیت کے اس معاملہ کو سمجھنے کی کوشش کریں اور ضلعی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ تمام تر حفاظتی اقدمات آپ کی قیمتی جانوں کے بچاؤ کیلئے کئے گئے ہیں ان پر عمل پیرا ہوکر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں عدم تعاون کی صورت میں مزید سخت فیصلے کئے جائیں گے۔ بعد ازاں ایم پی اے عامر عنایت خان شہانی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور ہائی ڈیپنڈیسی یونٹ اور آئسولیشن وارڈز کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ہائی ڈپینڈیسی یونٹ اور آئسولیشن وارڈ میں کورونا وائرس کے ممکنہ مریضوں کیلئے ہر لحاظ سے انتظامات مکمل ہیں۔ایم پی اے نے سی ای او ہیلتھ محمد سلیمان راؤ اور اور ہسپتال کے ایم ایس سے بھی ملاقات کی اور کورونا وائرس کے حوالہ سے ضلع میں کئے جانیواے اقدامات بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں سی ای او ہیلتھ راؤ محمد سلیمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ الحمد اللہ اس وقت ضلع میں کورونا وائرس کا کوئی کنفرم کیس موجود نہیں ہے تاہم عوام الناس اپنے حفاظتی اقدامات کو ہر صورت یقینی بنائے رکھے،زیادہ سے زیادہ لوگ گھروں میں محدود رہیں،غیر ضروری طور پر قطعی گھر سے باہر نہ نکلا جائے، صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور جراثیم کش سپرے کا گھروں میں استعمال کریں۔ایم پی اے عامر عنایت خان شہانی نے ضلع بھکر کے لوگوں سے اپیل کی کہ حکومتی حفاظتی ہدایات پر کماحقہ عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ اس تیزی سے پھیلنے والے موذی وائرس سے بچا جاسکے انہوں نے کہا کہ اس وائرس کا خاتمہ صرف اور صرف احتیاطی تدابیر سے ہی ممکن ہے انہوں نے کہا کہ عوام الناس نے اگر حکومتی ہدایات پرعمل نہ کیا تو کورونا وائرس سے ملکی حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں جسے کنٹرول کرنا ناممکن ہوگا #

کوئی تبصرے نہیں: