Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

اتوار، 22 مارچ، 2020

بھکّر ۔کے ۔ایم ۔عزیزی سے *پریس ریلیز* *پنجاب ایمرجنسی سروس* *ریسکیو 1122بھکر* بھکر (ریسکیو 1122بھکر) کرونا وائرس سے بچاو کیلئے ریسکیو 1122کا بھکرکا مختلف مقامات پر سپرے کیا گیا۔شہری باہر گھومنے پھرنے کی بجائے گھروں میں رہیں اور اپنی جانوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے حکومتی اداروں کے ساتھ تعاون کریں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر طاہر محمود کی سپرے کرنے کے بعد گفتگو، تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122بھکر کی جانب سے کرونا وائرس کے خطرے سے بچاو کیلئے بھکر کے بس سٹینڈز، ریلوے اسٹیشن، ویگن سٹینڈز، رکشہ سٹینڈز, بازاروں سمیت دیگر مقامات پر سپرے کیا گیا۔ سپرے ایکسرسائز میں سماجی نمائندوں, لوکل گورنمنٹ، سول ڈیفنس اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے معاونت کی۔ ریلوے سٹیشن،جنرل بس سٹاپ اور چنگ چی سٹاپ، ویگن سٹینڈ میں سپرے کیا گیاجس کی قیادت ڈپٹی کمشنر آصف علی فرخ اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر طاہر محمود نے کی۔ عوام نے ریسکیو 1122 اور معاون محکموں کی کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف اس کاوش کو سراہا، اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر طاہر محمود نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سرکاری احکامات کی پابندی کرتے ہوئے گھروں تک محدود رہیں جو احتیاطیں حکومتی اداروں کی جانب سے بتائی جارہی ہیں ان پر سختی سے عمل کریں اور اپنے آپ اور گھر والوں کو مہلک وائرس سے بچانے کیلئے حکومتی کوششوں کو کامیاب کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔


*پریس ریلیز* *پنجاب ایمرجنسی سروس* *ریسکیو 1122بھکر* بھکر (ریسکیو 1122بھکر) کرونا وائرس سے بچاو کیلئے ریسکیو 1122کا بھکرکا مختلف مقامات پر سپرے کیا گیا۔شہری باہر گھومنے پھرنے کی بجائے گھروں میں رہیں اور اپنی جانوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے حکومتی اداروں کے ساتھ تعاون کریں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر طاہر محمود کی سپرے کرنے کے بعد گفتگو، تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122بھکر کی جانب سے کرونا وائرس کے خطرے سے بچاو کیلئے بھکر کے بس سٹینڈز، ریلوے اسٹیشن، ویگن سٹینڈز، رکشہ سٹینڈز, بازاروں سمیت دیگر مقامات پر سپرے کیا گیا۔ سپرے ایکسرسائز میں سماجی نمائندوں, لوکل گورنمنٹ، سول ڈیفنس اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے معاونت کی۔ ریلوے سٹیشن،جنرل بس سٹاپ اور چنگ چی سٹاپ، ویگن سٹینڈ میں سپرے کیا گیاجس کی قیادت ڈپٹی کمشنر آصف علی فرخ اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر طاہر محمود نے کی۔ عوام نے ریسکیو 1122 اور معاون محکموں کی کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف اس کاوش کو سراہا، اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر طاہر محمود نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سرکاری احکامات کی پابندی کرتے ہوئے گھروں تک محدود رہیں جو احتیاطیں حکومتی اداروں کی جانب سے بتائی جارہی ہیں ان پر سختی سے عمل کریں اور اپنے آپ اور گھر والوں کو مہلک وائرس سے بچانے کیلئے حکومتی کوششوں کو کامیاب کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

کوئی تبصرے نہیں: