Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

پیر، 16 مارچ، 2020

کیا دنیاپور لاوارث ہے ۔عزیز بلوچ


کیا دنیاپور لاوارث ہے؟؟؟ کیا اس کا کوئی پرسان حال بھی ہے؟؟؟ عوامی نمائندے، پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے افسران سمیت سب ہی گرین اینڈ کلین کی رٹ لگائے ہوئے ہیں انہوں نے وہ چشمے لگائے ہوئے ہیں. جن سے تمام طرف ہریالی خوشگوار فضا اور اس چشمے سے گٹر زدہ گلیوں بازاروں بھی دودھ اور شہد کی نہریں بہتی نظر ارہی ہیں اور مزے کی بات ہے کہ اس چشمے سے کوے بھی سفید ہی نظر اتے ہیں. غریب عوام اپنے حکمرانوں اور انتظامیہ سے سوال کر رہے ہےکہ اپنی گزر گاہوں پر گھوڑے، مجسمے لگانے سے عوامی مسائل کیسے حل ہونگے. غریب عوام کے مسائل سیوریج کا نظام ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی، گلیوں بازاروں کی صفائی ستھرائی، غریب مظلوم عوام کو انصاف کی فراہمی، عوام کے جان و مال کا تحفظ اور اداروں کے دفاتر میں ذلیل وخوار ہونے والی عوام کی داد رسی کون کرے گا. باوثوق ذرائع کے مطابق دنیاپور سلطنت کے بے تاج بادشاہ اور اداروں کے سربراہوں کا سارا دن یا تو میٹنگز میں گزرتا ہے یا پھر شہر کی مین شاہراہوں کو سجنے سنوارنے میں وقت گزار رہے ہیں. عوام اپنے مسائل کے حل کیلئے ذلیل و خوار ہو رہے ہیں. بے بس اور مجبور لوگ چپ ہو جاتے ہو جاتے ہیں ۔ شہر کو کلین اینڈ گرین کرنے کے لئے ڈیپارٹمنٹ موجود ہے افسران موجود ہیں عملہ موجود ہے کیا ان سے کام نہیں کروایا جا سکتا ہے؟ . جو ذمہ داریاں بحیثیت انتظامیہ کے سربراہ کرنے کے پابند ہیں انکو احسن طریقے سے کرنے کے سب ہی پابند ہیں. کیونکہ غریب عوام کے ٹیکس کے پیسے سے ہی انہیں تنخواہ دی جاتی ہےعوام اپ سے درخواست کرتے ہیں کہ ھائی وے روڈ پر یوں ٹرن کا معاملہ دیگرخدارا ایسے اقدامات کریں جن کی وجہ سے دنیاپور تحصیل کی غریب عوام اپ کو صدیوں یاد رکھے. اور اپ کا نام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے. افسران کی کارکردگی ان کے جانے کے بعد پتہ چلتی ہے.

کوئی تبصرے نہیں: