Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

جمعہ، 27 مارچ، 2020

تلہ گنگ (نمرہ ملک سے )محبت اور احترام جو اس شعبے کو مل رہا ہے / ڈاکٹر ارشد ملک //صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن چکوال


محبت اور احترام جو میڈیکل کے شعبے کو مل رہا ہے یہ اس شعبے سے وابستہ ہر شخص کے لئے سرمایا ہے بغیر ضروری آلات کے اور لباس کے اپنی اور اپنے گھر والوں کی جان خطرے میں ڈالنا آسان کام نہیں۔ لیکن الحمداللہ کسی ڈاکٹر ،نرس یا paramedical اسٹاف نے بد ترین انتظامی حالت کے باوجود کام سے انکار نہیں کیا ۔ بلا شبہ اس وقت ہمارے سارے ادارے ( پولیس ، فوج میڈیا اور ایڈمنسٹریشن) نے اپنی جان کی بازی لگائی ہوئی ہے۔ انشااللہ یہ مشکل وقت گزر جاۓ گا ۔۔لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اب قوم کو جاگنا چاہئیے اور اپنے نمائندوں سے پوچھنا چاہئیے کہ آزادی کے 72 سال بعد ، آج بھی ہمارے پاس سولہ سو ( 1600) لوگوں کے لئے سرکاری ہسپتالوں میں ایک بیڈ ہے ۔ کورونا بیماری کو چین میں آے تین مہینے ہو رہے ہیں ہم آج تک اپنے اسٹاف کے لئے حفاظتی کٹس تک نہیں منگوا سکے۔ آج ہمیں یہ فیصلہ بھی کرنا ہوگا کہ صرف ایٹم بم اور میزانل ہر مسلے کا حل نہیں۔ صحت اور تعلیم کو بھی ترجیح دینا ہوگی۔ اللہ‎ پاک ہمارے سارے ملک اور قوم کو اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔۔آمین ڈاکٹر ارشد ملک صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن چکوال

کوئی تبصرے نہیں: