Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

منگل، 24 مارچ، 2020

بول کہ لب آزاد ہیں لوکل/ریجنل اخبارات کے مسائل کون حل کرے گا 🌺 تحریر رخشندہ چوہدری🌹


بول کہ لب آزاد ہیں لوکل/ریجنل اخبارات کے مسائل کون حل کرے گا تحریر رخشندہ چوہدری آج میں پاکستان کی ایک ایسی ایسوسی ایشن کے حوالہ سے بات کرنا چاہتی ہوں اور بتانا چاہتی ہوں کہ APRNSکے قیام کی ضرورت کیوں کر محسوس کی گئی۔اورکس نے یہ قدم اٹھایا۔ پرنٹ میڈیا کے لوکل/ریجنل اخبارات کی بندش کا زمہ دار کس کو ٹہرایا جائے پاکستان میں اس وقت لوکل/ریجنل اخبارات شدید مالی بحران کاشکار ہیں ۔حکومتی زمہ داران خصوصا" وزارت اطلاعات نے ایسی پالیسیاں بنائیں کہ پرنٹ میڈیا انڈسٹری کے لوکل/ریجنل اخبارات سینکڑوں کی تعداد میں میڈیا لسٹ سے اتار دئے گئے اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ بڑے بزنس مین اخبار مالکان کی تنظیم سے منسلک اکثر ایڈور ٹائزنگ ایجنسیاں وزارت اطلاعات کے چند کرپٹ افسران کی ملی بھگت سے لوکل/ریجنل اخبارات میں شائع ہونے والے اشتہارات کے واجبات ہڑپ کر گئیں اور کئی سالوں سے لوکل/ریجنل اخبارات کو بلوں کی ادائگیاں نہیں کی گئیں جس کی وجہ سے کئی اخبارات بند ہوگئے جبکہ اس پرحکومتی زمہ داران نے پر اسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے جسکی وجہ سے مزید لوکل/ریجنل اخبارات بند ہو رہے ہیں جس سے ہزاروں خاندان شدید معاشی مسائل کا شکار بن چکے ہیں حکومت 25℅ریجنل کوٹہ اشتہارات کو سیاسی مقاصد اور حکومتی تشہیر کے لئے استمال کر لیتی ہے ان بدترین حالات میں ایک کہنہ مشق معروف صحافی و اخبار نویس غلام مرتضیٰ جٹ ( G M Jatt)نے 14اگست 2019ء کو اسلام آباد میں چند پروفیشنل ساتھیوں کی مشاورت سے APRNS آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کی بنیاد رکھی ممبر سازی کےبعد 25دسمبر2019ء کو پہلے انتخابات کا انعقاد کیا گیا جس میں ممبران نے متفقہ طور پر بانی APRNS کو ایسوسی ایشن کا سربراہ/صدر منتخب کر لیا اور انکی نامزد کردہ ٹیم کو بھی بلا مقابلہ منتخب کر لیا گیا اس کے بعد اس ایسوسی ایشن کی باقائدہ لانچنگ سرمنی لاہور میں 4 مارچ 2020ءکی شام کی گئی ایسوسی ایشن کے بانی غلام مرتضیٰ جٹ نے شمع روشن کر کے APRNS کی باقائدہ لانچنگ کی۔ لانچنگ کے بعد ایسوسی ایشن کے باقائدہ آن گراونڈ ورک کا آغاز کر دیا گیا۔ اس سے قبل اس ایسوسی ایشن کی لانچنگ کا پروگرام 23مارچ 2020ءکو اسلام آباد میں تشکیل دیا گیا تھا ۔23 مارچ 2020ءکی قومی پریڈ کی وجہ سے قبل از وقت لاہور میں APRNSکی لانچنگ کردی گئی ۔پاکستانی میڈیا کی تاریخ میں یہ واحد ایسوسی ایشن ہے جس نے لانچنگ سے قبل ہی کمیونٹی کو لاکھوں روپے کا ریلیف دلوایا ۔رجسٹریشن فیس 10000ہزار سے کم کروا کر ایک ہزار کروائی ۔این اوسی فیس بھی ایک ہزار کروا دی اور جرمانے بھی معاف کروائے جس سے فی کس اخبار ہزاروں روپے کاریلیف مل گیا اور نئے نکلنے والے اخبارات کو بھی فی این او سی 9000 اور رجسٹریشن میں 9000کا ریلیف مل گیا اس تاریخی جدوجہد کا سہرا کہنہ مشق معروف اخبار نویس بانی APRNS غلام مرتضیٰ جٹ کے سر ہے اس تاریخی جدوجہد اور ریلیف دلوانے پر پاکستان بھر کے لوکل/ریجنل اخبارات وجرائد کے مالکان وزمہ داران نے زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور پاکستان بھر کےسینکڑوں اخبارات نے اس کو مین خبر کے طور پر شائع کیا ایڈیشن نکالے گئے اور آن لائن ڈیجٹل اخبارات نے بھی بریکنگ نیوز کے طور پر شائع کیا اس کے علاوہ APRNS کے سربراہ غلام مرتضیٰ جٹ نے وزارت اطلاعات کے عوام دوست ایماندار سینئر آفیسر Pioطاہر حسن کی سپورٹ سے pid میں لوکل/ریجنل اخبارات کے زمہ داران کے لئے ڈیجٹل میڈیا ورکشاپ کا سلسلہ شروع کیا لیکن بدقسمتی سے کورونا کی وجہ سے یہ سلسلہ فی الحال رک گیا۔APRNS کی شمع روشن کر کے لانچنگ نے بھی سنجیدہ حلقوں میں بہترین پزیرائی حاصل کی اس ایسوسی ایشن APRNS نے کمیونٹی کے مسائل حل کرنے اور انکی پرموشن کرنے کا عزم۔کیا ہوا ہے اور اس پر عملدرآمد بھی جاری ہے لوکل/ریجنل اخبارات کی ڈیجٹل میڈیا پر لائیو نشریات کا آغاز کروایا جا رہا ہے ۔اخبارات کو شوشل میڈیا کے زریعے ملکی اور انٹرنیشنل سطح پر پھیلایا جا رہا ہے۔اخبارات کےزمہ داران کے لئے فلاحی منصوبہ جات بنائے جا رہے ہیں،تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کروایا جا رہا ہے ۔فری لیگل ایڈ فراہم کرنے کا پروگرام تشکیل دیا گیا ہے،سوشل ریلیشن کو فروغ دینے کے لئے فیملی گالاز پروگرام ترتیب دیا گیا ہے پنجاب میں عدالتی اشتہارات کی بحالی کی قانونی جدوجہد شروع کر دی گئی ہے ۔%25ریجنل کوٹہ پر عمل درامد کی کوششیں شروع کر دی گئیں ہیں۔حکومتی زمہ داران سے ملاقاتیں کر کے انہیں ABC کے طریقہ کار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے قائل کیا جارہا ہے پریس کونسل آف پاکستان کی فیس ختم کرنے KpK میں 20ہزار فیس ختم۔کروانے اور خصوصی طور پر اشتہارات کی رقم pid کے زریعے دینے اور ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کی اجارہ داری ختم کروانے اور اخبارات کے کئی سالوں سے ہڑپ شدہ واجبات ڈالر کی قیمت کے حساب سے واپس دلوانے کی جدوجہد جاری ہے اس عظیم جدوجہد پر پوری کمیونٹی APRNS کے سربراہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ویلڈن غلام مرتضیٰ جٹ

کوئی تبصرے نہیں: