Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

اتوار، 22 مارچ، 2020

ہوش میں آ جائیں ۔۔تحریر ۔سعدیہ ھما شیخ ۔ایڈووکیٹ۔۔۔۔۔ گروپ ایڈیٹر ۔روح عصر


عثمان بزدار صاحب ہوش میں آ جایں آج میں مطمئن تھی کہ کسی نے نہیں آنا تو نیند پوری کر لوں کہ ڈور بل بجی دودھ والا تھا میں اسے دیکھ کر حیران کہ سب بند ہے تو یہ کیسے آ گیا میں نے کہا ماسک کیوں نہیں پہنا تو کہنے لگا باجی اللہ دا ناں لو اسی مسلمان آں مجھے تپ چڑھ گئی اور کہا کیا میں مسلمان نہیں جو گھر میں بھی ماسک لگا کر بیٹھی ہوں پوچھا سینئٹایزر لگاتے ہو کہنے لگا او کی ہندا اے میں نے کہا ہاتھ دھوتے ہو بار بار بولا تسی ڈرو سانوں رب دی رکھ اے اب میں سوچوں دودھ بند کراوں تو اس کو 500 کا نقصان لوں تو خود خطرے میں اخبار والا آیا تو وہ بھی بغئر ماسک کے یہ جہلاء نہیں سمجھنے والے انہیں ایسے وقت ہی خدا یاد آتا ہے کیا کشمیر ی مسلمان نہیں شام میں اسلام نہیں افغانی مسلمان نہیں تھے کہ جانوروں کی طرح کاٹا گیا اور بیماری کے معاملے میں رب پر تکیہ کرنے والے رزق کے معاملے میں یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ رازق بھی رب ہے وہ پتھر میں کیڑے کو رزق دیتا ہے دو دن باہر نہ نکلنے سے کوی بھوک سے نہیں مرنے والا ہمارے صحابہ کی کہ دن بھوکے رہتے خود آپ ص نے بھوک سے پئٹ پر پتھر باندھے انسان جب پیدا ہوتا تو اس کے گلے میں رزق کی تختی لٹکا دی جاتی ہے نہ نصیب سے زیادہ نہ نصیب سے کم پھر یہاں عقیدہ کیوں کمزور ہو جاتا ہے رات کو ضروری اشیاء لینے حی تو ساتھ گاڑی میں صاحب بیوی بچوں کے ساتھ فل ڈئک لگا کر انجواے کر رہے ہیں کوی فکر نہیں انہیں کون سمجھاے وقت نازک ہے احتیاط ضروری ہے اپنی فکر خود کرنا ہو گی حکومت نے بارڈر کھول کر جو فاش غلطی کی ہے اس کا تدارک صرف لاک ڈاون میں ہے مکمل لاک ڈاون وگرنہ اللہ نہ کرے ہمیں بھی چائنہ ایران اور اٹلی جیسے حالات کا سامنا کرنا ہو گا بے بس زندگی سسکتی ہوی موت لاوارث لاشے بے گور و کفن نہ نمازہ جنازہ نہ تدفین نہ کوی ساتھ چلنے والا نہ کوی گواہی دینے والا اس لیے لاک ڈاون ناگزیر ہے کیونکہ ہمارے ملک میں جہالت عام ہے جب تک کسی کا کوی اپنا نہیں جاتا وہ احتیاط نہی کرے گا یہ قوم سمجھنے والی نہیں ان کا علاج صرف ڈنًڈا ہے اور اب بارڈر بند کر دیں خدارا فلایٹس روک دیں کہ دین یہی کہتا ہے کہ جہاں وباء ہو وہاں سے ہجرت مت کرو عثمان بزدار صاحب پلئز ہوش میں آ جایں اس سے پہلے کہ دیر ہو جاے از قلم سعدیہ ہما شیخ

کوئی تبصرے نہیں: