Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

اتوار، 5 اپریل، 2020

سیہون شریف: ( ظفر اعوان ) سیہون شریف میں قائم سندھ کے روحانی و صوفی بزرگ ہستی حضرت سید عثمان مروندی المعروف قلندر لعل شھبازؒ کا سالانہ عرس مبارک اس سال کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر سندھ حکومت نے سیہون عرس کو منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، سندھ حکومت نے ضلعی انتظامیہ جامشورو اور شہباز قلندر میلہ کمیٹی کو ہدایات جاری کردی ہیں، میلہ نہ ہونے کا باضابطا اعلان کچھ روز کے اندر کیا جائے گا، حضرت قلندر لعل شھبازؒ کا سالانہ عرس مبارک رواں ماہ 11اپریل بمطابق 18شعبان سے تین روز کیلیئے سیہون شریف میں منعقد ہونا تھا ، تاہم کورونا وائرس کے باعث عرس کی تقریبات ملتوی کردی گئی ہیں، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر جامشورو، چیئرمین شہباز میلہ کمیٹی کئپٹن رٹائرڈ فریدالدین مصطفی نے بتایا کہ سندھ سرکار نے کورونا وائرس کے باعث صوبے بھر میں میلوں، ملاکھڑوں، اجتماعات پر پابندی عائد کر رکھی ہے،سندھ سرکار کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے سیہون میلہ نہیں کروائیں گے، سیہون میلے میں پنجاب، سندھ سمیت پورے ملک اور بیرون ممالک سے بیس لاکھ سے زائد زائرین سیہون آتے ہیں،جو کہ ایک بڑاتعداد ہے، سندھ میں پانچ افراد کے جمع ہونے پر بھی پابندی ہے، اس لیئے سیہون میلہ کرواکر کوئی رسک نہیں لے سکتے۔ محکمہ اوقاف سندھ کے چیف ایڈمنسٹریٹر منورعلی مہیسر نے بتایا کہ قلندر لعل شھباز ؒ ملک کی بڑی ہستی ہیں ، قلندر کے عرس میں لاکھوں زائرین شریک ہوتے ہیں، زائرین کی تعداد کو نظرمیں رکھتے ہوئے سندھ حکومت نے میلہ نہ کروانے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم محکمہ اوقاف سندھ عرس قلندر کی تمام رسومات سادگی سے ادا کرے گا، انہوں نے کہا کہ قلندر لعل شھباز کی مزار پندرہ روز سے عام زائرین کیلیئے مکمل طور پر بند ہے، تاہم اسکے باوجود بھی قلندر کی مزار پر دھمال کا سلسلہ رک نہیں سکا، روایات کے مطابق دھمال کا سلسلہ جاری ہے جس میں محکمہ اوقاف اور پولیس کے ملازمین شرکت کرکے روحانی سکون حاصل کرتے ہیں، واضع رہے کہ قلندر لعل شھباز کاسالانہ عرس 18,19,20شعبان بمطابق 11,12,13اپریل کو سیہون میں منعقد ہونا تھا تاہم وہ اب نہیں ہوگا۔


کوئی تبصرے نہیں: