Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

بدھ، 1 اپریل، 2020

بھکّر //ظفر اعوان سے //دُلے والا میڈیا کونسل دُلے والا کے صدر محمد عرفان عاطف گھلُو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں درجنوں اخبار فروش لاک ڈاﺅن کی وجہ سے بیروزگار ی اور فاقہ کشی کاشکار ہونے لگے۔ ضلع بھر کے کورونا وائرس لاک ڈاﺅن کی وجہ سے درجنوں اخبار فروش لاک ڈاﺅن کی وجہ سے بیروزگار ی اور فاقہ کشی کاشکار ہونے لگے ،صورت حال کے پیش نظر اخبار مالکان اور حکومت سے مالی امداد کے پیکچ کا مطالبہ کرتے ہیں۔ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے جو لاک ڈاﺅن کیاگیا ہے اس کی وجہ سے کاروبار زندگی مکمل طور پر تعطل کا شکار ہے جس کی وجہ سے نہ اخبار فروش یومیہ مزدور کی حوالے سے بے روزگار ہوئے ہیں۔بلکہ گھروں میں فاقہ کشی کی صورت حال پیدا ہورہی ہے اگر یہی صورت حال جاری رہی تو وہ دیگر یومیہ مزدوروں کی طرح بھوک سے مرنا شروع ہوجائیں گے ۔میں تمام اخبار مالکان اور حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اخبار فروشوں کو بے روزگاری اور بھوک کے عفریت سے بچانے کے لئے ہر اخبار فروش کے لئے خصوصی مالی امداد کے پیکچ کا اعلان کرکے یہ امداد جلد از جلد اخبار فروشی کے کاروبار سے منسلک افراد کے گھروں تک پہنچائی جائے،حکومت کو صرف اعلانات تک محدود نہیں رہنا چاہیے،یومیہ آمدنی والے بے روزگاروں کو جلد از جلد مالی امداد پہنچانے کے انتظامات انتہائی ضروری ہیں ۔تمام اخباری رپورٹرز کی محبت واخلاص اپنی جگہ لیکن اخبار فروشوں کا پہیہ رک چکاہے۔جس سے اخباری صنعت بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے ۔ محمد عرفان عاطف نے وزیر اعظم پاکستان ،وزیر اطلاعات ،اخبارات کے مالکان اور تمام ایڈیٹر صاحبان سے مطالبہ کیا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں اخبار فروشوں کی مدد کے لئے مالکان سمیت حکومت ریلیف پیکج کا اعلان کرے ،وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں کے ساتھ ساتھ اخبار فروشوں کے لئے بھی خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے.بھکّر بھکّر


کوئی تبصرے نہیں: