Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

ہفتہ، 4 اپریل، 2020


تلہ گنگ(امتیاز احمد لاواہ) کرونا وائرس کی ضلع چکوال میں بھی بلآ خر انٹری ،تین مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ،متاثرہ مریضوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،شہری احتیاطی تدابیر میں کوتاہی نہ برتے ،ڈپٹی کمشنر عبد الستار عیسانی کی اپیل ۔کرونا وائرس کے بچاﺅ کیلئے ضلعی انتظامیہ نے بھرپور اقدامات کیے لیکن کرونا وائرس نے ضلع چکوال کو بھی نہیں چھو ڑا ۔چکوال شہر کے محلہ غربی کے 70سالہ رانا رشید کو کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی معلوم ہوا ہے کہ ایک ماہ قبل مانچسٹر سے وطن واپس آ یا تھا جبکہ بوچھال کلاں میں بھی دو خواتین میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں 60سالہ نسیم اور 35سالہ نادیہ میں کرونا ٹیسٹ پاز یٹیو آ یا ہے جسکی تصدیق ڈپٹی کمشنر عبد الستارعیسانی اور محکمہ ہیلتھ نے کی ہے ۔ڈپٹی کمشنر عبد الستار عیسانی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کرونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اورانتظامیہ آپ کے تحفظ کیلئے ا قدامات کرنے میں کوئی کسر نہیں چھو ڑ رہی ہے اور ہم انشا ءاللہ عوام کو موذی وباءسے بچانے کیلئے اقدامات کرنے میں کوئی کسر نہیں چھو ڑیں گے ،عوام پریشان نہ ہو بس احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ۔

کوئی تبصرے نہیں: