Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

جمعہ، 3 اپریل، 2020

بھکر( ظفر اعوان ) حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر آصف علی فرخ نے ضلع کے تمام کیبل آپریٹرز کو احکامات جاری کر دئیے ہیں کہ موجودہ حالات کے تناظر میں تمام سرکاری و پرائیویٹ طالبعلموں کیلئے فوری طور پر بذریعہ کیبل ٹی وی چینل تعلیم گھر آن لائن پلیٹ فارم چینل کھولے جائیں جن میں طالبعلموں کو بذریعہ کیبل ٹی وی چینل لیکچرز/ اسباق دئیے جائیں گے مذکورہ لیکچرز محکمہ تعلیم برائے سکول حکومت پنجاب کی طرف سے روزانہ بنیاد پر تیار کرکے بذریعہ آن لائن مہیا کئے جائیں گے۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر آصف علی فرخ نے ضلعی محکمہ تعلیم کے اے ای اوزاور ریونیو افسران کو ذمہ داریاں سونپی ہیں کہ وہ اپنے علاقہ کے کیبل آپریٹرز کیساتھ مسلسل رابطہ میں رہیں۔یاد رہے کہ تمام کیبل آپریٹرز آن لائن لیکچرز/ اسباق بذریعہ تعلیم گھر آن لائن پلیٹ فارم / کیبل ٹی وی چینل پر یہ پروگرام یکم اپریل صبح 9بجے تا دوپہر 12 بجے تک تاحکم ثانی ٹیلی کاسٹ کریں گے۔کیبل آپریٹرز کو مزید کہاگیا ہے کہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کرکے رپورٹ متعلقہ ریونیو افسران اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کو جمع کروائی جائے #


کوئی تبصرے نہیں: