Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

ہفتہ، 4 اپریل، 2020

////امیر کو عزت دو///تحریر سعدیہ ھما شیخ /// اس ملک میں غریب غریب کر کہ زیادہ سر چڑھا لیا حکومت ان کے لئے بلبلا رہی ہے امراء کے سر پہ یہ ناچ رہے ہیں ہر جگہ راشن تقسیم ہو رہا حکومت علیحدہ فنڈ مختص کر رہی ہے غریبی امیری اللہ کے ہاتھ میں ہے یہ مرے رب کی تقسیم ہے سڑکوں پہ بھکاریوں کے ٹولے بھاڑ میں گیا لاک ڈاون کی تقسیر بنے گھوم رہے ہیں کچھ بولو تو غریب نوں کج نہ کہنا جب رازق اللہ ہے اور سعی انسان نے کرنی تو اپنے حال پر شکر کرنا چاہئیے صبر کی تلقین ہے وہ نبی ص جن کے لیے دو جہاں بنے جنت کے مالک کھجور سے روزہ رکھتے اور پانی سے کھولتے جلیل القدر صحابہ دو دو دن بھوکے رہتے اسی عالم میں جہاد بھی کرتے آپ ص نے پیٹ پر پتھر باندھے بھوک سے ہمارے علماء کیوں نہیں صبر کی تلقین کرتے قوم کو بھکاری کیوں بنایا جا رہا ہے آج تو وباء کا بہانا مگر یہ ہمارا چلن بن گیا ہے اللہ نے زکوتہ کا سسٹم اسی لئے بنایا صدقات خیرات اب اس کے بعد بھی یہ حرص وہوس ایک مسلمان ملک میں فکر فروا جس کے پاس پورے ہفتے کا کھانا ہے وہ بھی لائن میں لگا ہے اگلے پل کی خبر نہیں پھر وہی سوچ اب وقت اس دنیا کی لذتیں لوٹنے کا نہیں آخرت کی فکر کرنے کا ہے کبھی کسی نے سوچا کہ غریب پانچ وقت نماز پڑھتا ہے،روزہ رکھتا ہے گناہوں سے دور رہتا ہے نہیں ہمیں فکر ہے تو غریب کے پیٹ کی اس کے چولہے کی جب کہ یہ وقت آخرت کی فکر کا ہے اس کے ایمان کی فکر کا ہے اللہ کا فرمان ہے اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہےآگہی دیں کہ مومن کل میں نہیں آج میں جیتا ہے کوی امیر کسی کی بھوک نہیں مٹا سکتا رزق وہی فراہم کرتا ہے جو پتھر میں موجود کیڑے کو بھی دیتا ہے اس لیے اپنے ایمان کو مضبوط کریں یہ تو کہا جا رہا کہ لاک ڈاون نہیں ہونا چاہیے زندگی موت اللہ کے ہاتھ ہے تو پھر اس سے نظر کیوں چرای جاتی ہے کہ رزاق بھی اللہ ہے قناعت کریں جو ہے اس میں مل جل کر گزارہ کریں صبر اور شکر کے ساتھ وقت گزاریں کسی امیر کے آگے گڑگڑانے سے بہتر ہے اللہ کے حضور جھکیں وہی سب کو پالنے والا ہے امیروں کو کوسنے دینے سے کچھ نہیں ہونا کہ غربت کے زمہ دار وہ نہیں اپنے مال میں سے دوسروں کے لئے حصہ نکالنا بہت مشکل کام ہے اپنی محنت کی کمای کسی کی مدد کے لئے دینا آسان نہیں بس باتیں بنانا آسان ہے جو مخیر حضرات اللہ کی رضا کے لئے یہ کام کر ہے ہیں ان کی قدر کریں ان کا احساس کریں انہیں دعاؤں میں یاد رکھیں اور اب امیروں کو عزت دیں از قلم سعدیہ ہما شیخ


کوئی تبصرے نہیں: