Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

جمعہ، 3 اپریل، 2020

کوئی تو ہے جو نظامِ ہستی چلا رہا ہے، وہی خدا ہے دکھائی بھی جو نہ دے، نظر بھی جو آرہا ہے وہی خدا ہے تلاش اُس کو نہ کر بتوں میں، وہ ہے بدلتی ہوئی رُتوں میں جو دن کو رات اور رات کو دن بنا رہا ہے، وہی خدا ہے وہی ہے مشرق وہی ہے مغرب، سفر کریں سب اُسی کی جانب ہر آئینے میں جو عکس اپنا دکھا رہا ہے، وہی خدا ہے کسی کو سوچوں نے کب سراہا، وہی ہوا جو خدا نے چاہا جو اختیارِ بشر پہ پہرے بٹھا رہا ہے، وہی خدا ہے نظر بھی رکھے، سماعتیں بھی، وہ جان لیتا ہے نیتیں بھی جو خانہء لاشعور میں جگمگا رہا ہے، وہی خدا ہے کسی کو تاجِ وقار بخشے، کسی کو ذلت کے غار بخشے جو سب کے ماتھے پہ مہرِ قدرت لگا رہا ہے، وہی خدا ہے سفید اُس کا سیاہ اُس کا، نفس نفس ہے گواہ اُس کا جو شعلہء جاں جلا رہا ہے، بُجھا رہا ہے، وہی خدا ہے مظفر وارثی


کوئی تبصرے نہیں: