Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

اتوار، 5 اپریل، 2020

بھکر( ظفر اعوان ) ڈپٹی کمشنر آصف علی فرخ نے بتایا ہے کہ گورنمنٹ کامرس کالج بھکر میں قائم کئے گئے قرنطینہ سینٹر میں قیام پزیر تبلیغی جماعت کے 49 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کروائے گئے ہیں جن میں سے چینی شہریت رکھنے والے شخص محمد یوسف کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے جبکہ دیگر 48 افراد کی ٹیسٹ رپورٹس نیگیٹو آئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر آصف علی فرخ نے مزید بتایا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے ہسپتال کے ماہرین ڈاکٹرز کی جانب سے کی جانیوالی ابتدائی سکریننگ کیمطابق مریض کی حالت مستحکم ہے۔ڈپٹی کمشنر آصف علی فرخ نے کہا کہ مزکورہ مریض گزشتہ ایک ہفتہ سے مزکورہ قرنطینہ سینٹر میں قیام پذیر تھا جبکہ اس سے پہلے محمد یوسف نامی یہ شخص مدرسہ دارالہدیٰ بھکر سٹی میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ قرنطینہ میں موجود تھا۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر نے بھکر کے عوام سے کہا کہ اس حوالہ سے مزید کسی بھی افواہ سازی پر ہرگز کان نہ دھریں#


کوئی تبصرے نہیں: