Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

بدھ، 1 اپریل، 2020

میانوالی ۔اختر ہاشمی سے۔ ایس۔ ایچ۔ او۔ تھانہ کندیاں خلاص خان ۔ ڈی۔ ایس۔ پی سرکل پپلاں شاہد نزیر کی سربراہی میں خودکشی کا رنگ دینے والی عورت کے اندھےقتل کے قاتلوں کو گرفتارکرلیا تفصیلات کے مطابق 29فروری کو چشمہ کچہ گجرات ڈیرہ نہر سے ملنے والی عورت کی لاش جس کے ساتھ جھاڑیوں سے ایک چھوٹی بچی بھی ملی تھی جس کو کچہ کے علاقہ کےستار شاہ نے اپنے گھر میں امانتا رکھ لیا تھا بعد میں ورثاء ملنے پر واپس کردیااس وقوعہ کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی اورسوشل میڈیا پر اس قتل ہونے والی عورت اور بچی کی تصویریں بہت گردش کرتی رہی جس کی وجہ سے اس قتل ہونے والی عورت کے والد نے بھی سوشل میڈیاپر وہ تصویریں دیکھی تو اسےمعلوم ہوا کہ اسکی بیٹی قتل ہوگئی کیونکہ مقتولہ عورت سمیرابی بی کوکچھ دن پہلے اسکا بہنوئی پرویز ولد اکبر اپنے ساتھ راولپنڈی لیکر گیا تھا بعد میں ان کو محمد لطیف ولد حیات اور محمد صفدر ولد غلام حسین نے انہیں سمیرابی بی مقتولہ کو ان کے ساتھ دیکھا تھا اس نے کہا میں نے پرویز ولد اکبر اور تنویر جنہوں نے میری بیٹی کو قتل کیا اس قتل کے مقدمہ میں نامزد کیا پولیس نے بار ہا ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے کوشش کی آخر کار ایس ایچ او خلاص خان نے اور اسکی ٹیم نے کامیاب ریڈ کر کے راولپنڈی سے قتل کے وقوعہ کے دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا ملزموں نے میڈیا کے سامنے اپنے قتل کرنے کے جرم کا اقرار بھی کر لیا اس کامیاب کاروائی کے بارے میں آج روزتھانہ کندیاں میں ڈی ایس پی پپلاں شاہد نذیر اور ایس ایچ او کندیاں خلاص خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیاکووقوعہ کے بارے میں تفصیل سے بتایا


کوئی تبصرے نہیں: